29 صفر

29 صفر سنہ 1286 ھ ق کو بزرگ عالم دین ملاحسین علی تویسر کانی نے ایران کے شہر اصفہان میں وفات پائی ۔ تویسر کانی تحقیق و مطالعے سے تعلق رکھنے والے دانشور تھے ۔وہ فقہ اور اصول فقہ کا بہت علم رکھتے تھے اور کافی عرصے تک درس و تدریس سے وابستہ رہے ۔انہوں نے اپنے علم کو دوسروں کے لئے وقف کیا ۔ملاحسین تویسر کانی کی بہترین کتب میں کشف الاسرار کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے جو 11 جلدوں پر مشتمل ہے ۔ ان کی دیگر اہم کتابوں میں ”اصول عقائد “، ”مکارم الاخلاق“ اور ”حاشیۂ جامع عباسی“ شامل ہیں ۔