9 رجب

9 رجب 276 ھ ق کو عبداللہ بن مسلم دینوری کا 63 برس کی عمر میں انتقال ہوا ۔وہ ابن قتیبہ کے نام سے مشہور تھے ۔وہ عراق کے شہر کوفہ میں پیدا ہوئے ۔انہیں علوم قرآن حدیث اور شعر و ادب پر عبور حاصل تھا ۔وہ ایران کے مغربی شہر دینور میں قضاوت کے منصب پر فائز رہے ۔انہوں نے بہت سی کتابیں بھی تحریر کیں جن میں  تاویلُ مُشکل القرآن ، تفسیر غریب القرآن ، عیون الاخبار ، معانیُ الشّعر اور غریب الحدیث خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔

 

 

9 رجب سنہ 921 ھ ق کو ایرانی مورخ عبدی بیگ شیرازی ایران کے جنوبی شہر شیراز میں پیدا ہوئے ۔وہ نویدی کے نام سے معروف تھے وہ سنہ 937 ھ ق میں جب سولہ سال کے تھے تو دفتری ملازمت سے وابستہ ہوگئے اور برسوں اس سے وابستہ رہے ۔اس ایرانی مورخ کی اہم ترین کتاب ،ایران میں صفوی سلسلۂ بادشاہت کی سو سال سے زيادہ کی تاریخ ،اس کتاب میں مذکورہ دور حکومت کے آغاز سے سنہ 978 ھ ق تک کے حالات کا ذکر ہے ۔ان کی دیگر تالیفات میں شعری مجموعہ جام جمشید خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔

 

 

9 رجب سنہ 963 ھ ق کو دسویں صدی ہجری قمری کے ایک بڑے عالم دین " عزالدین سید حسین (رح) " نے شہادت پائی ۔وہ سنہ 906 ھ ق میں لبنان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔انہ‍وں نے ایام جوانی میں مروجہ تعلیم حاصل کرنی شروع کی ۔عزالدین سید حسین نے اس دور کے فقہا سے کسب فیض کیااور بلند علمی اور عرفانی مقام حاصل کیا ۔ان کو سنہ 963 ھ ق میں 9 رجب کو شہر صیدا میں زہر دے کر شہید کردیا گیا ۔