29 ربیع الثانی

29 ربیع الثانی سنہ 354 ھ ق کو محدث اور ادیب ابن مقسم کا انتقال ہوا ۔وہ بغداد میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے معروف علما جیسے ، عباس بن فضل رازی سے کسب فیض کیا۔ اگرچہ ابن مقسم نے علم نحوپر کتابیں لکھی ہیں لیکن انہوں نے سب سے زيادہ قرآنی علوم پر کام کیا ہے ۔" الانوار فی تفسیر القرآن " ان کی ایک معروف کتاب ہے ۔

 

 

29 ربیع الثانی سنہ 673 ھ ق کو محدث اور مورخ محمد بن احمد ذہبی پیدا ہوئے ۔وہ شمس الدین کے نام سے معروف تھے ۔ان کو احادیث جمع کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی تھی جس کے لئے انہوں نے بہت سے سفر کئے۔محمد بن احمد ذہبی نے ظہور اسلام سے سنہ 704 ھ ق تک کے تاریخی واقعات اور مشاہیر کے بارے میں تحقیق کی ہے اور اس زمانے کے محدثین کے حالات کوایک کتاب میں تحریر کیا ہے جس کا نام ہے " تاریخ اسلام" ۔ان کی دیگر کتابوں میں " الکاشف " ، طبقات القرّاء ، المعجم الصغیر اور المعجم الکبیر خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔محمد بن احمد ذہبی کا انتقال سنہ 748 ھ ق میں دمشق میں ہوا ۔