2 ربیع الثانی

2 ربیع الثانی سنہ 602 ھ ق کو معروف حکیم اور ماہر علم نجوم اثیرالدین مف‍ضل بن عمر عراق کے شہر موصل میں پیداہوئے ۔وہ ابہری کے نام سے مشہور تھے ۔اثیرالدین ، خواجہ نصیرالدین طوسی کے ساتھ مراغہ کی رصدگاہ میں کام کرتے تھے ۔ان کی بیش بہا کتابوں میں دو کتابیں "ایسا غوجی" اور "ہدایت الحکمہ " زيادہ مشہور ہیں۔اثیرالدین ابہری نے سنہ 663 ھ ق میں وفات پائی ۔

 

 

2 ربیع الثانی سنہ 1311 ھ ق کو عظیم ایرانی خطاط ، ریاضی داں اور حکیم میرزا عبداللہ ریاضي نے وفات پائی ۔ وہ نہ صرف ریاضي بلکہ نجوم ، قدیم طب اوراسلامی علوم سے بھی آشنا تھے ۔میرزا عبداللہ ریاضي خطاطی میں بھی استادانہ مہارت رکھتے تھے اور خط نستعلیق کو نہایت خوبصورتی سے لکھتے تھے ۔خطاطی کے بارے میں ان کی کتاب مفاتیح الحساب کی طرف اشارہ کیاجا سکتا ہے ۔