9 ربیع الاول

9 ربیع الاول سنہ 260 ھ ق کو حضرت امام حسن عسکری (ع) کی شہادت کے بعد حضرت امام مہدی (عج) کی امامت کا آغاز ہوا ۔حضرت امام مہدی (عج) پروردگار عالم کے حکم سے لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل ہوگئے ۔ آپ سنہ 328 ھ ق تک اپنے خاص نائبوں کے ذریعے لوگوں کے ساتھ رابطے میں تھے ۔ اس زمانے کو غیبت صغریٰ کہا جاتا ہے ۔اس کے بعد غیبت کبریٰ کا زمانہ شروع ہوگيا ۔اس زمانے کے لئے آپ نے کسی خاص شخص کو اپنا نائب مقرر نہیں فرمایا بلکہ آپ کے فرمان کے مطابق اسلام شناس ،متقی ،اور اپنے زمانے سے آگاہ فقہاء آپ کے جانشین ہیں ۔متعدد روایات کے مطابق آپ اسلام کی عالمی حکومت کے لئے قیام کریں گے ۔جب دنیا ظلم و جور سے پر ہوجائے گی اس وقت آپ ظہور فرمائیں گے اور دنیا کو عدل و انصاف سے پر کردیں گے ۔