5 ربیع الاول

5 ربیع الاول سنہ 1268 ھ ق کو نئی روش کے ساتھ پہلے ایرانی مدرسے دارالفنون کا افتتاح ہوا ۔یہ مدرسہ ناصرالدین شاہ قاجار کے دور کے آغاز میں اور صدر اعظم مرزا تقی خان امیر کبیر کی کوششوں سے شروع ہوا ۔اس مدرسے کے قیام کامقصد اس دور کے جدید علوم اور نئی صنعتوں کا حصول تھا ۔پیدل اور رسالہ فوج اور طب ، سرجری ، معدنیات اور دواؤں کے دیگر شعبوں کے معلموں نے اس مدرسے کے ثقافتی شعبے کو شروع کیا ۔اس مدرسے سے 12 گروپ فارغ التحصیل ہوکر نکلے اور بہت سے فارغ التحصیل ہونے والے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے ۔ دارالفنون میں طبی اور فوجی شعبوں کے الگ ہونے اور ایران کے نظام تعلیم پر نظر ثانی کے بعد یہ تعلیمی اور ثقافتی مرکز یونیورسٹی کی صورت میں نہیں رہا بلکہ ایک کالج میں تبدیل ہوگيا ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس ثقافتی مرکز کا قیام ایران کے تعلیمی نظام کی تاريخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا ۔