4 ربیع الاول

4 ربیع الاول سنہ 1186 ھ ق کو بارہویں صدی کے معروف فقیہ ، محدث ، محقق اور مصنف شیخ یوسف بحرانی عراق کے شہر کربلا میں پیدا ہوئے ۔مورخین انہیں ماہرین علم رجال میں قرار دیتے ہیں لؤلؤۃ البحرین کے مقدمے میں ان کی مستند ترین حالات زندگي ملتی ہے ۔یہ کتاب خود انہوں نے تحریر کی ہے ۔اس کتاب کی رو سے بحرانی نے اپنے والد کے پاس ابتدائی دینی علوم حاصل کئے ۔اس کے بعد مزيد تعلیم کے لئے بحرین اور مکہ چلے گئے۔وہ ادائیگی حج کے بعد ایران آگئے اور ایران کواپنی رہائش کا مناسب ترین مقام پایا ۔انہوں نے ایران کے شہر ”فسا “میں رہائش اختیار کرلی اور تدریس اورتحقیق اور تالیف کے کام میں مصروف ہوگئے ۔اسی دوران انہوں نے ”الحدائق الناضرہ “ کے نام سے اپنی مشہورترین کتاب لکھنا شروع کردی اور پھر اسی لئے صاحب حدائق کے نام سے مشہور ہوگئے ۔بحرانی نے مجموعی طور پر 23 کتابیں لکھی ہیں جن میں ”انیس المسافر“ اور”جلیس الخواطر“ کی طرف اشارہ کیاجا سکتا ہے ۔