3 ربیع الاول

3 ربیع الاول سنہ 441 ھ ق کو معروف عربی شاعر و ادیب ابوالعلا معرّی نے وفات پائي ۔وہ سنہ 363 ھ ق میں پیدا ہوئے تھے اور معرہ اور شام کے دیگر شہروں میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے علم میں اضافے کے لئے بغداد چلے گئے ۔اگرچہ ابوالعلا معری ،کم سنی میں ہی نابینا ہوگئے تھے لیکن اپنے دور کے معروف ترین شعرا میں ان کا شمار ہوا ۔ان کی تصانیف میں رسالہ الغفران کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔