29 ربیع الاول

29 ربیع الاول سنہ 584 ھ ق کو عظیم فقیہ ،فاضل و مصنف محمد بن عبدالرحمن خراسانی نے دمشق میں وفات پائی ۔وہ تاج الدین کے نام سے معروف تھے ۔تاج الدین اپنے دور کے معروف عالم و فاضل، محدث اور لغت شناس تھے ۔انہوں نے 5 جلدوں پر مشتمل کتاب مقامات حریری کی مفصل شرح تحریر کی ہے جوان کی بیش بہا تصانیف میں شمار ہوتی ہے ۔تاج الدین کو دمشق میں کوہ قاسیون کے دامن میں سپرد خاک  کیا گيا ۔