28 ربیع الاول
28 ربیع الاول سنہ 1160 ھ ق کو معروف عالم دین سید علی طباطبائی (رح) عراق کے شہر کاظمین میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد "ابوالمعالی " سے حاصل کی اور علمی مدارج طے کرنے کے بعد درس و تدریس اورتالیف و تصنیف میں مشغول ہوگئے ۔ان کی مشہور کتاب " ریاض المسائل " ہے جس کی وجہ سے وہ صاحب ریاض کے نام سے مشہور ہوئے ۔