27 ربیع الاول
27 ربیع الاول سنہ 682 ھ ق کو اندلسی ریاضی داں اور منجم محی الدین کا انتقال ہوا ۔انہوں نے اپنی جائے پیدائش ،اندلس میں ، جو آج اسپین کا ایک حصہ ہے ،فقہ کی تعلیم حاصل کی لیکن چونکہ ان کو ریاضی اور نجوم میں زیادہ دلچسپی تھی لہذا ان علوم کا مطالعہ کیا اور ان علوم کے بارے میں بہت معلومات حاصل کرلیں ۔محی الدین نے شمال مغربی ایران میں واقع مراغہ کی رصد گاہ میں ایک عرصے تک خواجہ نصیرالدین طوسی کے معاون کی حیثیت سے کام کیا اور اس عرصے میں انہوں نے بہت اہم تجربات کئے۔ محی الدین کی کتابوں میں معروف کتاب" شکل القطاع " کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔