25 ربیع الاول

 

25 ربیع الاول سنہ 436 ھ ق کو عظیم مسلمان فقیہ اور عالم دین علی بن حسین بغدادی نے بغداد میں وفات پائی علی بن حسین بغدادی، سید مرتضیٰ کے نام سے معروف تھے اور علم الہدیٰ ان کا لقب تھا ۔ وہ سنہ 355 ھ ق میں پیدا ہوئے تھے ۔سید مرتضیٰ معقولات اور منقولات اور عربی شعر و ادب میں بہت معلومات رکھتے تھے ۔انہوں نے تیس سال تک بغداد میں قضاوت کے فرائض انجام دیئے ۔ سید مرتضیٰ علم الہدیٰ نے شیخ مفید ، خطیب بغدادی اور اس دورکے ديگر علما سے برسوں کسب فیض کرنے کے بعد ایک عظيم کتب خانہ قائم کیا ۔ان کی یادگار کتابوں کی تعداد 66 بتائی گئی ہے جن میں تنزيہ الانبیا اور تقریب الاصول اور ایک دیوان شعر خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔