23 ربیع الاول

23 ربیع الاول سنہ 1362 ہجری قمری کو ایرانی ادیب اور شاعر میرزا حسن خان دانش نے 70 سال کی عمر میں وفات پائی ۔وہ ایک فاضل ادیب اور با ذوق شاعر تھے ۔میرزا دانش نے اپنی عمر کا ایک حصہ استنبول اورانقرہ میں گزارا جہاں وہ فارسی ادب کی تحقیق اور تصنیف و تالیف میں مصروف رہے ۔ان کے مصروف ادبی آثار میں” دستور زبان فارسی“، ” سرآمدان سخن “ اور ” رباعیات عمر خیام “ خاص طور سے قابل ذکر ہیں ۔

 

 

23 ربیع الاول سنہ 1410 ھ ق کو مشہور عالم دین آیت اللہ مرزا جواد آقا تہرانی نے وفات پائی ۔آيت اللہ مرزا جواد سنہ 1322 ھ ق کو تہران کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی دینی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے وہ قم اور پھر نجف اشرف گئے ۔ان دونوں مقدس شہروں میں انہوں نے جید علماء سے کسب فیض کیا۔ایران واپس آکر بھی انہوں نے علم و دانش کے حصول کا سلسلہ جاری رکھا ۔زہد وتقوی اوراہل بیت (ع) سے محبت ان کی خصوصیات میں سے تھی ۔آیت اللہ مرزا جواد آقا تہرانی نے متعدد کتابیں تحریر کیں ۔جن میں سے آئین زندگي اور میزان المطالب کا نام خاص طور پر قابل ذکر ہے ۔