22 ربیع الاول

22 ربیع الاول سنہ 4 ھ ق کو مسلمانوں نے یہودیوں کے قبیلے بنی نضیر کے ساتھ ،حضوراکرم (ص) کو قتل کرنے کی سازش کے نتیجے میں جنگ کا آغاز کیا۔بنی نضير مدینے کے مضافات میں ساکن یہودیوں کے تین گروہوں میں سے ایک تھا جنہوں نے حضور (ص) کے ساتھ عہد کیا تھا کہ آپ (ص) اور مسلمانوں کے خلاف کسی بھی قسم کا قدم اٹھانے سے گریز کریں گے ۔اس کے بعد جب بنی نضير نے اپنے عہد کو توڑا تو رسول اکرم (ص) نے ان سے فرمایا کہ وہ مدینے کے اطراف سے دور چلے جائیں لیکن چونکہ بنی نضير نے مدینے کے منافقین سے سازباز کی تھی اس لئے رسول اکرم (ص) کے حکم پر عمل نہيں کیا جس کی وجہ سے حضور اکرم (ص) نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بنی نضیر کے قلعوں کو چند روز محاصرے میں رکھا اور اس طرح وہ انہیں خالی کرنے پر مجبور ہوئے ۔اس کے باوجود بنی نضیر کے یہودی ،مسلمانوں کے خلاف اپنی سازشوں سے باز نہیں آئے ۔