21 ربیع الاول
21 ربیع الاول سنہ 1243 ھ ق کو موجودہ آرمینیا کا دارالحکومت ”ایروان “جو ایران کا حصہ تھا ، ایران اور روس کی دوسری جنگ کے نتیجے میں روسی قبضے میں چلا گیا ۔اس وقت ایران کا حکمراں فتح علی شاہ قاجار تھا ۔اس شکست کے نتیجے میں معاہدہ ترکمانچائے کیا گیا جس کی رو سے اور شاہ قاجار کی نااہلی کی وجہ سے شمالی آذربائیجان اور ماورائے قفقاز کا بیشتر حصہ ایران سے جدا ہوکر روس سے مل گیا ۔