19 ربیع الاول

19 ربیع الاول سنہ 1358 ھ ق کو اسلام کے عظیم راوی ، بلند پایہ مجتہد اور عالم دین آیت اللہ مرزا حسن علیاری نے 91 برسی کی عمر میں وفات پائی ۔وہ تبریز کے ایک دیہات میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے نوجوانی میں ہی معقولات و منقولات ، ریاضي اور ابتدائی دینی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی ۔اس کے بعد مزید دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے عراق کے شہر نجف کی اعلیٰ دینی درسگاہ میں داخلہ لیا اور آیت اللہ العظمیٰ مرزا ابوالقاسم حائری ،آیت اللہ فاضل شربیانی جیسے معروف اساتذہ سے کسب فیض کیا۔ آيت اللہ علیاری کی بہت سی تالیفات بھی ہیں جن میں سے صراط النجات اور دوجلدوں میں جامع السعادات کا نام خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔