13 ربیع الاول
13 ربیع الاول سنہ 290 ھ ق کو مسلمان فقیہ ، شاعر اور ادیب قاضی جرجانی پیدا ہوئے ۔ان کا لقب ابوالحسن تھا۔ وہ ایران کے شہر ری کے قاضی القضات صاحب بن عبّاد کے ہم عصر تھے اور انہوں نے بہت سی کتابیں تحریر کی ہیں ۔ان کے جملہ تحریری آثار میں تفسیر القرآن اور تہذیب التاریخ کی طرف خاص طور سے اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔