27 جمادی الثانی
27 جمادی الثانی سنہ 1320 ھ ق کو معروف عالم دین الحاج میرزا حسین نوری طبرسی (رح) نے وفات پائی ۔وہ زہد و تقویٰ ، پرہیزگاری ،اعلیٰ روحانی اور انسانی صفات کےاعتبار سے اپنے دور کی منفرد شخصیت تھے ۔علم حدیث ،تفسیر ، علمائے دین کی سوانح حیات اورعلم رجال میں بھی طبرسی کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔آپ نے ان موضوعات پر بہت گہرائی اور توجہ کے ساتھ کتابیں لکھی ہیں ۔استاد میرزا حسین نوری (رح) اہل بیت رسول (ع) سے متعلق کتب کی اشاعت میں بھی غیر معمولی طور پر فعال رہے ۔ان کی بہت سی کتابیں باقی ہیں جن میں مشہور ترین کتاب " مستدرک الوسائل " کی طرف اشارہ کیاجا سکتا ہے ۔یہ کتاب روایات و احادیث اوربعض بزرگ علمائے دین کے حالات زندگی کے بارے میں ہے ۔
27 جمادی الثانی سنہ 1358 ھ ق کو معروف ایرانی عالم دین میرزا ابوالحسن آذربائیجانی مشکینی (رح) نے وفات پائی ۔انہوں نے نوجوانی سے ہی اپنے دور کے جید علما سے کسب فیض کیا ، یہاں تک کہ ان کا شمار ممتاز علما میں ہونے لگا ۔میرزا ابوالحسن نے اپنی عمر کا ایک حصہ مطالعے اورحصول علم میں گزارا ۔آپ نے بغداد میں وفات پائی ۔میرزا ابوالحسن مشکینی (رح) نے بہت سی کتابیں چھوڑی ہیں اور شیخ مرتضیٰ انصاری (رح) کی کتاب مکاسب پر ان کا لکھا ہوا حاشیہ خاص طور سے قابل ذکر ہے ۔