29 جمادی الاول 1279 ھ ق کو عرب شاعر و ادیب عبدالباقی بن سلیمان فاروقی کا انتقال ہوا ۔ انہوں نے جوانی میں ہی خوبصورت شعر کہنا شروع کردئیے تھے ۔ وہ محب اہلبیت رسول (ع) تھے اور ان کی یہ محبت ان کے اشعار میں دیکھی جا سکتی ہے ۔ عبدالباقی نے اہلبیت (ع) کی مدح میں کئی کتابیں یادگار چھوڑی ہیں جن میں الباقیات الصالحات کی طرف خاص طور سے اشارہ کیا جاسکتاہے ۔