9 ستمبر

9 ستمبر سنہ 2001 ع کو افغانستان کے ایک اہم کمانڈر اور برہان الدین ربانی کی حکومت کے وزير دفاع احمد شاہ مسعود کو قتل کردیا گیا ۔

احمد شاہ مسعود نے افغانستان میں کمیونسٹوں کے بر سر اقتدار آنے اور اس کے بعد سنہ 1979 ع میں افغانستان پر سوویت فوج کے قبضے کے بعد افغانستان کے شمالی پہاڑوں میں اغیار کے خلاف جنگ شروع کی ۔انہیں فوجیوں کی کمان میں اتنی مہارت حاصل تھی کہ طالبان سمیت سوویت فوجی اور ان کے تمام مخالفین ان کے علاقے درہ پنجشیر پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے ۔اس بنا پر احمد شاہ مسعود شیر پنجشیر کے نام سے مشہور ہوگئے ۔

 

 


 

9 ستمبر سنہ 1976 ع کو چین کے رہنما ماؤزے تنگ نے وفات پائي ۔وہ سنہ 1893 ع میں پیدا ہوئے اور سنہ 1921 ع میں اپنے بعض ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ مل کر کمیونسٹ پارٹی چین کی بنیاد رکھی۔

کمیونسٹوں نے سنہ 1949 ع میں عوامی جمہوریۂ چین کے قیام کا اعلان کردیا۔ماؤزے تنگ نے اپنے دور حکومت میں چین میں ایک طاقتور مرکزي حکومت قائم کی ۔کمیونزم کے بارے میں ان کے نظریات مارکس اور لینن کے بعض نظریات سے مختلف تھے ۔ان کے نظریات ماؤازم کے نام سے مشہور ہیں ۔

 

 

 


 

9 ستمبر سنہ 1948 ع کو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے اور جزیرہ نمائے کوریا کی تقسیم کے بعد شمالی کوریا نے آزادی کا اعلان کیا۔اس ملک پر بارہا دیگر اقوام نے قبضہ کیا ہے ۔جاپان نے سنہ 1905 ع میں اس ملک پر قبضہ کیا جو اس ملک کے عوام کی متعدد انقلابی تحریکوں کے باوجود دوسری جنگ عظیم کے اختتام تک باقی رہا ۔دوسری جنگ عظیم کے دوران بھی کوریا کے آزادی پسندوں نے جاپان کے خلاف تحریک چلائی اوراتحادیوں نے انہیں آزادی دلانے کا وعدہ کیا۔لیکن سنہ 1945 ع میں پوٹسڈم اور یالٹا کانفرنسوں کے فیصلے کے مطابق شمالی کوریا پر روس کا اور جنوبی کوریا پر امریکہ کا قبضہ ہوگیا۔بالآخر جنوبی کوریا کے اعلان آزادی کے ایک مہینے کے بعد 9 ستمبر سنہ 1948 کوشمالی کوریا نے بھی آزادی کا اعلان کردیا۔

 

 


 

 

9 ستمبر سنہ 1945 عیسوی کو چین پر قبضہ کرنے والے جاپانی فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ۔اس معاہدے کے تحت جاپان کے دس لاکھ فوجیوں نے جاپان کے اس وقت کے شہنشاہ ہیرو ہیٹو کے حکم پر ہتھیار ڈال دیئے اور اس طرح چین اور جاپان کی تاریخی جنگ اختتام کو پہنچی ۔یہ کامیابی مسلح کمیونسٹ فوجیوں اور چین کے سرکاری فوجیوں کے اتحاد کا نتیجہ تھی لیکن جاپان کی شکست کے بعد کمیونسٹوں اور سرکاری فوجیوں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہوگئی ۔کچھ ہی عرصے بعد کمیونسٹوں نے پورے چین پر قبضہ کرلیا اور وہاں کمیونسٹ نظام رائج کردیا۔

 

 


 

9 ستمبر 572 عیسوی کو دو طاقتور سلطنتوں ایران اور روم کے درمیان سات سالہ جنگ کے نام سے مشہور جنگیں شروع ہوئیں ۔ان جنگوں کا آغاز ایران کے مغربی علاقوں پر قبضے کے لئے روم کے بادشاہ ژوستی نین کے حملے سے ہوا ۔ایران کے بادشاہ انوشیروان نے سات سالہ جنگ کے بعد ژوستی نین کو بھاری شکست دی جس کی بنا پر اسے مجبورا" استعفیٰ دینا پڑا اور اس کی جگہ تیبریوس روم کا بادشاہ بن گیا ۔رومیوں نے ایران کو 45 ہزار سونے کے سکوں کے برابر تاوان ادا کیا جس کے بعد 579 میں یہ جنگ ختم ہوئی ۔