25 اکتوبر
25 اکتوبر 1881 میں مغرب کے مشہور مصور پابلو پیکاسو پیدا ہوئے ان کا تعلق اسپین سے تھا ۔پیکاسو مصوری میں دبستان کیوبیزم کے بانی ہیں انہوں نے بے شمار تصویریں بنائی ہیں اور ہمیشہ کیوبیزم کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی ۔دوشیزگان آوینیون نامی تصویر کیوبیزم کا آغاز سمجھی جاتی ہے ۔پیکاسو کی سب سے عمدہ تصویر " گوئرنیکا" ہے جس میں انہوں نے اسپین کی داخلی جنگوں کے دوران گوئرنیکا شہر پر حملوں کے زير اثر پھیلنے والی وحشت و افراتفری کی تصویر کشی کی ہے ۔پیکاسو نے 1973 میں انتقال کیا۔