28 مئی
28 مئی سنہ 1847 ع کو ٹیلی فون کے موجد الیگزینڈر گراہم بل پیدا ہوئے ۔ان کو نوجوانی سے ہی فنی امور میں دلچسپی تھی ۔الیگزینڈر گراہم بل نے 18 سال کی عمر میں ہی برقی لہروں کے ذریعے آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش شروع کردی تھی ۔آخرکار دس سال کی تحقیق کے بعد وہ ایک ایسا آلہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جو آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا تھا ۔بل نے اپنے ایجاد کردہ اس آلے کے ذریعے سنہ 1876 ع میں پہلی بار بات کی ۔
اٹھائیسی اٹھارہ سو بانوے میں معروف فرانسیسی ادیب اور فلسفی جوزف ارنسٹ رنن اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے ۔
جوزف ارنسٹ رنن اٹھارہ سو تئیس میں پیدا ہوئے تھے ، انہوں نے کلیسا کے خصوصی اسکول میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد فلسفہ پڑھنا شروع کیا اور اعلیٰ مدارج پر پہونچے ، رنن نے ادب میں بھی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ، انہوں نے حصول علم پر بہت تاکید کی ہے ، وہ دینی و مذہبی تعلیم پر بھی بہت توجہ دیتے تھے ، رنن کے علمی آثار میں ، علم کا مستقبل سامی زبانوں کی عام تاریخ اور بنی اسرائیل کی تاریخ کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔
28 مئی سنہ 1940 ع کو دوسری جنگ عظیم کے اوائل میں بلجیئم پر جرمنی کی نازی افواج نے قبضہ کرلیا ۔بلجیئم کی افواج نے برطانوی فوجیوں کی مدد سے جرمنی کے مقابلے میں مزاحمت کاآغاز کیا اوراٹھارہ دن تک دفاعی کارروائیاں جاری رہیں ۔جس کے بعد بلجیئم کے بادشاہ لئوپولڈ سوئم نے جنگ بند کرنے کا حکم صادر کردیا جس پر ملک کے عوام ان کے خلاف ہوگئے اور آخر کار اسی بنا پر انہیں سلطنت سے ہٹا دیا گيا ۔
28 مئی سنہ 1998 ع کو پاکستان نے پہلی بار جوہری دھماکے کئے ۔پاکستان نے اپنے روایتی حریف ہندوستان کے جوہری دھماکوں کے دو ہفتے کے بعد پانچ جوہری دھماکے کئے جس کے بعد امریکہ اور یورپی ملکوں نے پاکستان کا اقتصادی بائیکاٹ کردیا ۔دوسری جانب پاکستان نے سی ٹی بی ٹی اور این پی ٹی پر دستخط کرنے کے مغربی ملکوں کے مطالبے کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ جب تک ہندوستان ان معاہدوں پر دستخط نہیں کرتا پاکستان ان پر دستخط نہیں کرے گا ۔