19 مئی

19 مئی سنہ 1989 ع کو بیت المقدس کی غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مرحوم رہنما شیخ احمد یاسین کو صیہونیت مخالف منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گيا۔وہ سنہ 1938 ع میں مقبوضہ فلسطین کے مغرب میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے اخوان المسلمین تنظیم سے وابستہ ہونے کے بعد صیہونیوں کے خلاف جد و جہد کی چنانچہ سنہ 1983 ع میں فلسطینیوں کو صیہونی حکومت کے خلاف کبھڑا کردینے کے الزام میں ان کو اس سے پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن دوسال کے بعد صیہونی حکومت کے ساتھ ہونے والے قیدیوں کے تبادلے میں رہا کر دئے گئے تھے ۔شیخ احمد یاسین نے سنہ 1987 ع میں پی ایل او(p.l.o ) کی طرف سے صیہونی حکومت کے خلاف جد وجہد روک دینے کے بعد حماس تحریک قائم کی اور ان کی انقلابی سرگرمیوں کے باعث سنہ 1989 ع میں ان کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گيا جس سے 9 سال کے بعد رہائي نصیب ہوئی ، صیہونی جیلوں میں انہوں نے اس 9 سال کے دوران بہت زیادہ اذیتیں اور مصیبتیں برداشت کیں اس کے باوجود آپ نے رہائي کے بعد بھی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اور بالآخر اسی راہ میں اس فلسطینی رہنما کو تقریبا" ایک سال قبل غاصب صیہونیوں نے ایک شرمناک حملے کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔

 

 


 

19 مئی سنہ 1936 ع کو برطانوی سائنس داں رابرٹ ڈیٹسن واٹ نے دنیا کا پہلا راڈار بنایا ۔راڈار ،بحری اور فضائي حملوں میں دفاع کا اہم ترین وسیلہ ہے ۔یہ وسیلہ پہلی بار برطانوی ہوائی اڈوں پر نصب ہوا اور اس سے دوسری عالمی جنگ میں کام لیا گيا۔

 


 

19 مئی سنہ 1898 ع کو نامور برطانوی سیاستداں ولیم گلیڈ اسٹون کا انتقال ہوا ۔وہ دسمبر سنہ 1809 ع میں پیدا ہوئے تھے اور 24 سال کی عمر میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ۔سنہ 1843 ع میں پہلی بار برطانوی کابینہ میں شامل ہوئے ۔ولیم گلیڈ اسٹون چار مرتبہ برطانیہ کے وزیر اعظم بنے ۔انہوں نے سنہ 1868 ع سے سنہ 1894 تک اس عہدے پر رہتے ہوئے ملک کی ترقی و فروغ کے لئے متعدد اصلاحی اقدامات کئے ۔گلیڈ اسٹون ایک شعلہ بیان مقرر تھے ۔پارلیمنٹ میں ان کی تقاریر مشہور ہیں ۔گلیڈ اسٹون نے ہی قرآن مجید اور خانہ کعبہ کی ہیبت سے متاثر ہوکر پارلیمنٹ میں اعتراف کیا تھا کہ : جب تک یہ دونوں چیزیں مسلمانوں کے درمیان موجود ہیں ہم ان کو شکست نہیں دے سکتے ۔

 


 

19 مئی سنہ 1890 ع کو ویت نام کے عظیم انقلابی رہنما ہوچی منہ پیدا ہوئے ۔انہوں نے اپنی تعلیم ماسکو سے مکمل کی اور وہیں سے اپنے نظریئے سے گہری وابستگي رکھنے والے کمیونسٹ انقلابی بن گئے ۔وطن واپسی کے بعد فرانسیسی استعمار کے خلاف ویتنام کمیونسٹ پارٹی کے تشکیل میں حصہ لیا۔ہوچی منہ نے دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد جمہوریۂ ویتنام کی آزادی کا اعلان کیالیکن فرانس نے انہیں آزاد کرنے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کو ایک طویل جنگ کا سامنا کرنا پڑا اور ویتنام دوحصوں ، شمالی اور جنوبی ویتنام میں بٹ گیا۔ دوران جنگ شمالی ویتنام کی قیادت ہوچی منہ کے ہاتھ میں تھی لیکن وہ آخری فتح تک زندہ نہ رہ سکے لیکن 30 اپریل سنہ 1975 ع کو دونوں حصوں کے ایک ہونے پر جنوبی ویتنام کے شہر سائیگان کا نام ہوچی منہ سٹی رکھ دیا گيا۔ہوچی منہ سیاستداں اور جرنیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے شاعر اورادیب بھی تھے ۔ان کا انتقال 3 ستمبر سنہ 1969 کو ہوا۔

 

 


 

19 مئی سنہ 1762 ع کو معروف جرمن فلسفی یوہن گوٹلیب فیختے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے ۔فیختے کا شمار آئیڈیلزم کے علم برداروں میں ہوتا ہے ۔وہ 18 سال کی عمر میں یونیورسٹی میں داخل ہوئے سنہ 1791 ع میں مشہور فلسفی کانٹ سے ان کی ملاقات ہوئی اور کچھ ہی دن کے بعد انہوں نے اپنی ایک کتاب کانٹ کو پیش کی ۔فیختے اپنے نظریات  میں کانٹ سے کافی متاثر تھے ۔علم میں تحقیق کی بنیاد ، فطری حقوق ، انسان کی تقدیر اور کامیابی و سعادت مند زندگی کا راستہ ان کی اہم کتابوں میں شامل ہے ۔