یکم مئی
یکم مئی سنہ 1931 ع کو نیویارک کی ایک اہم عمارت " ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ " کی تعمیر مکمل ہوئی ۔اس عمارت پر اس زمانے میں 40 کروڑ 94 لاکھ 89 ہزار ڈالر خرچ ہوئے تھے ۔یہ عمارت 102 منزلوں پر مشتمل ہے ۔ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی بلندی 1250 فٹ ہے ۔دوسری جنگ عظیم کے اواخر میں 28 جولائی سنہ 1945 ع کو جب نیویارک سخت کہرمیں دؤبا ہوا تھا امریکن ایئر فورس کا ایک بمبار طیارہ اس عمارت کی 78 ویں منزل سے ٹکرا کر پاش پاش ہوگيا۔
یکم مئی 1915 کو پہلی عالمی جنگ کے دوران پولینڈ میں کراکوری کے مقام پر روس اور جرمنی کی فوجوں کے درمیان جنگ کراکوری شروع ہوئی ۔جرمن فوج کو جس نے 1914 میں بھی روسی فوجوں کو شکست دی تھی ۔اس جنگ میں بھی کامیابی حاصل ہوئی اورکچھ ہی عرصے بعد اس نے پولینڈ پر قبضہ کرلیا۔پہلی عالمی جنگ میں روسی فوجوں کی پے در پے شکستوں کی وجہ سے روس میں 1917 کے کمیونسٹ انقلاب کا راستہ ہموار ہوا۔
یکم مئی 1886 عیسوی کو شکاگو کے مزدوروں نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے ایک عظیم الشان مظاہرے کا اہتمام کیا لیکن پولیس نے بغیر کسی وجہ کے مظاہرین پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مزدور ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔
اس زمانے میں یورپ میں مزدوروں کو طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کام کرنا پڑتا تھا 1886 میں مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ ان کے اوقات کار پر نظر ثانی کی جائے اور ان سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے کام لیا جائے ۔
اس مظاہرے کے بعد شکاگو کی انتظامیہ نے سات مزدور رہنماؤں کو تختۂ دار پر لٹکادیا جس سے تحریک میں اور شدت پیدا ہوگئی ان رہنماؤں کی قربانی کے نتیجے میں امریکی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے اور مزدوروں کے اوقات کار آٹھ گھنٹے مقررکرنے پڑے ۔آہستہ آہستہ یکم مئي کا دن شکاگو میں مرنے والے مزدوروں کی یاد میں ہرسال منایا جانے لگا اور اس دن نے بین الاقوامی حیثیت اختیار کرلی ۔