یکم مارچ
یکم مارچ سنہ 1966 عیسوی کو زہرہ سیارے پر پہلا فضائی سفینہ اترا ۔اس سفینے کا وزن ایک ٹن تھا اور اسے سابق سوویت یونین کے ایک خلائی اسٹیشن سے چھوڑا گیا تھا ۔اس کا نام ونیس 3 ( venus ) تھا ۔
ونیس 3 نے زمین اور زہرہ سیارے کا درمیانی فاصلہ ساڑھے 3 مہینے میں طے کیا ۔
یکم مارچ سنہ 1898 کو جنوبی امریکہ کے شمال میں واقع بحراٹلانٹیک کے جزیرے ، پورٹوریکو پر امریکہ کا قبضہ ہوا ۔
اس جزیرے کا انکشاف کولمبس نے سنہ 1493 میں کیا تھا ۔ایک عرصے تک اس جزیرے پر اسپین کا قبضہ رہا اور بالآخر اسپین اورامریکہ کے درمیان سامراجی جنگ کے دوران یکم مارچ سنہ 1898 کو اس جزیرے پر امریکہ کا قبضہ ہوگیا۔
امریکہ نے اس جزیرے پر قبضے کے بعد یہاں 13 فوجی اڈے قائم کئے اور اس کو ہتھیاروں کے ایک بڑے ڈپو میں تبدیل کردیا ۔قابل ذکر ہے کہ جزیرۂ پورٹوریکو گزشتہ چند برسوں سے ، سیاسی بحران کا شکار ہے ۔
یکم مارچ سنہ 1892 میں جاپانی مصنف اور ادیب " ریونوسوکہ آکوتاگاوا " ٹوکیو میں پیدا ہوا ۔اس کو جدید جاپانی ادب کے بانیوں میں سے شمار کیا جاتا ہے اس نے یادگار کتابیں تحریر کی ہیں ۔سنہ 1927 میں اس کا انتقال ہوگیا۔
یکم مارچ سنہ 1884 ع کو اردو کے نامور شاعر اصغر گونڈوی پیدا ہوئے ۔ان کا اصل نام اصغر حسین تھا ۔وہ گورکھ پور میں پیدا ہوئے مگر گونڈہ میں مستقل قیام کے باعث گونڈوی کہلاتے ہیں ۔اصغر گونڈوی شعر گوئی میں وجد بلگرامی اور منشی امیر اللہ تسلیم لکھنوی کے شاگرد تھے ۔ان کا شمار ان غزل گو شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے تغزل میں تصوف کو سموکراپنا ایک منفرد رنگ پیدا کیا ان کے کلام کے دو مجموعے ہیں ۔ایک کا نام ہے نشاط روح اور دوسرے کا سرود زندگی ۔انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصّہ گونڈہ میں بسر کیا تا ہم کچھ عرصہ وہ لاہور اور الہ آباد میں بھی مقیم رہے ۔انہوں نے 30 نومبر سنہ 1936 ع کو وفات پائی ۔
یکم مارچ سنہ 1815 عیسوی کو نپولین کی صد روزہ حکومت کا آغاز ہوا ۔نپولین اس سال فروری کی 28 تاریخ کو اپنے ایک ہزار فوجی ساتھیوں کے ہمراہ جزیرۂ الب سے فرار ہوئے جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہا تھا جیوان سے فرانس کی صد روزہ سلطنت کا آغاز ہوا ۔
نپولین نے 18 جون سنہ 1815 عیسوی کو واٹرلو جنگ میں برطانیہ اور پروشیا سے شکست کھائی اور جزیرہ سینٹ ہیلن میں جلاوطن ہوگئے اور 6 سال بعد وہیں انتقال کرگیا۔