9 جولائی

9 جولائی 1948 ع کو جنگ بندی کے ایک ماہ بعد عربوں اور صیہونی حکومت کے درمیان ایک بار پھر جنگ شروع ہوئی ۔ یہ جنگ مئی 1948 ع میں قدس کی غاصب حکومت کے قیام کے بعد شروع ہوئی تھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اپیل پرجون میں جنگ بندی ہوئی ۔ صیہونیوں نے جنگ بندی کے بعد تقریباً ایک مہینے کے دوران اپنے حامی مغربی ملکوں خصوصاً امریکہ سے بے انتہاہتھیارحاصل کرلئے اور آج کے دن پھر جنگ شروع کی جس میں ان کو کامیابی ملی ۔ صیہونی مسلح گروہوں نے سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی اپیل کو اس وقت قبول کیا جب انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کرلئے تھے ۔ جنگ بندی کے معاہدے پر جنوری 1949 ع میں دستخط ہوئی اور تب تک فلسطین کی 78 فی صد سرزمین پر صیہونیوں کا قبضہ اور ساڑ ہے سات لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے تھے.

 


 

9 جولائی 1967 ع کو بانی پاکستان محمد علی جناح کی بہن اور تحریک پاکستان کی ممتاز خاتون رہنما محترمہ فاطمہ جناح کا انتقال ہوا۔

فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 ع کو کراچی میں پیدا ہوئیں وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں ۔ ان کی پرورش والدین کی وفات کے بعد محمد علی جناح نی کی ۔ ابتدائی تعلیم بمبئی میں حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کلکتے کے میڈیکل کالج سے دندان سازی کا کورس مکمل کیا ۔ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کے سلسلے میں اپنے بھائی محمد علی جناح کے دوش بدوش گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ جب بانی پاکستان کا انتقال ہوا تو ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا کام محترمہ فاطمہ جناح نے سبنھال لیا۔ پاکستان سے ان کی محبت کی بدولت عوام نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا۔

 

 


 

9 جولائی 1908 ع میں شعلہ بیان خطیب اورعالم دین علامہ رشیدترابی (رح) کی حیدر آباد دکن میں پیدائش ہوئی  بچین ہی سے ان کا رجحان مذہب کی جانب تھا ۔ انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم کے علاوہ عربی زبان اور اسلامی تعلیم حاصل کی اور فلسفے میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی .

علامہ رشید ترابی (رح) نے 8 برس کی عمر سے منبر پر بیٹھنا شروع کیا اور سولہ برس کی عمر میں ایک مقرر کی حیثیت سے تقادیر کرنا شروع کیں ۔ تقریر کے نئے طریقے کی وجہ سے انہیں جدید خطابت کا موجدکہا گیا ہے ۔ علامہ رشید ترابی (رح) عملی سیاست سے بھی وابستہ رہے اور انہوں نے تحریک پاکستان کے رہنما نواب بہادر یار جنگ کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کی بنیاد ڈالی ہے بانی پاکستان محمد علی جناح کی ہدایت پر انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور آل انڈیا اسٹیٹس مسلم لیگ کی تشکیل کے سلسلے میں ہندوستان بھر کا دورہ کیا ۔ 1949 ع میں علامہ رشید ترابی (رح) پاکستان چلے گئے اور عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرکے خود کو ذکر حسین کے لئے وقف کردیا اوربرسوں تک بے شمار موضوعات پر مجالس عزا سے خطاب کیا ۔

علامہ رشید ترابی (رح) ہر سال ریڈیو پاکستان اور ٹی وی پر مجلس شام غریباں  بھی خطاب کرتے تھے ۔ ان کایہ سلسلہ تقریباً 20 سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہا ۔ وہ ایک قادر الکلام شاعر بھی تھے اور ان کے کلام کا ایک مجموعہ شاخ مرجان کے نام سے شائع ہوچکاہے اس کے علاوہ ان کی کئی اور کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں ۔ علامہ رشید ترابی (رح) نے 18 دسمبر 1973 کو کراچی میں وفات پائی ۔

 


 

 

9 جولائی 1816 ع کو ارجنٹائن نے آزادی حاصل کی ۔ یہ ملک سولہویں صدی عیسوی کے اوائل میں اسپین کی ایک کالونی تھا ساتھ ہونے والی پے در پے جنگوں کی وجہ سے کمزور ہوگئی تھیں اور برطانیہ نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بوئنس آئرس پر قبضہ کرلیاتھا لیکن ارجنٹائن کے لوگوں نے سخت مزاحمت کرکے برطانوے سامراج کی فوجوں کو اپنے ملک سے باہر نکال دیا اوربالآخر 9 جولائی  1816 کو ارجنٹائن آزاد ہوگیا ۔

ارجنٹائن کا رقبہ 27 لاکھ 80 ہزار 92 مربع کلومیٹر ہے.