31 جنوری
31 جنوری سنہ 1951 اردو کے ایک معروف شاعر سیماب اکبر آبادی نے وفات پائی ۔ان کا اصل نام عاشق حسین تھا ۔وہ 1880 ع میں اکبر آباد یا آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ایف اے میں تھے کہ والد کا انتقال ہوگیا جس کے باعث تعلیم ترک کرنا پڑی ۔
سنہ 1898 میں داغ کی شاگردی اختیار کی اور دبستان دہلی سے وابستہ ہوگئے ۔1921 ع میں سیماب اکبر آبادی نے تصنیف و تالیف کا ایک ادارہ قصر الادب کے نام سے قائم کیا جس میں نو مشق شعراء کے کلام کی اصلاح کی جاتی تھی ۔سیماب اکبر آبادی قیام پاکستان کے بعد پاکستان چلے گئے اور کراچی میں سکونت اختیار کیا ۔سیماب اکبر آبادی بقول خود 284 کتابوں کے مصنف تھے ۔انہوں نے قرآن مجید کا منظوم ترجمہ بھی کیا تھا ، جو وحی منظوم کے نام سے شائع ہوچکا ہے ۔
31 جنوری سنہ 1850 کو چینی عوام کی سب سے بڑی تحریک جو تے پینگ یعنی امن و سلامتی کی تحریک کے نام سے مشہور ہے ، شروع ہوئی ۔اس تحریک کے اسباب محنت کش طبقے کی بدحالی اور معاشرے میں پھیلی شدید غربت تھی۔یہ حالات غیر ملکی سامراج اور منچو خاندان کی نااہل حکومت کی وجہ سے اپنے عروج کو پہونچ چکے تھے ۔یہ تحریک خدائی فرمان کے نام کے تحت منچو خاندان کی حکومت کی سرنگونی کے مقصد سے آگے بڑھی اور زمین کی منصفانہ تقسیم ،مرد و عورت میں مساوات اور بھائی چارے کااصول اس تحریک کے مطالبات تھے ۔تے پینگ تحریک 14 سال تک جاری رہی اور آخر کار بے شمار لوگوں کی ہلاکت ۔برطانیہ اور فرانس کی مسلحانہ مداخلت اور ان ملکوں کی طرف سے چین کے زمینداروں اور منچو خاندان کی حمایت کے بعد سرکوب کردی گئی ۔
31 جنوری سنہ 1599 کو ہندوستان میں پہلی ایسٹ انڈیا کمپنی کی بنیاد رکھی گئی ۔اس کمپنی کے قیام کا حکم برطانیہ کی ملکۂ الیزبیتھ اول نے دیا تھا ۔قابل ذکر ہے کہ یہ کمپنی اس زمانے میں بڑی سیاسی تبدیلیوں کا باعث بنی اور اس نے جنوبی ایشیا کے زرخیز علاقوں میں برطانوی سامراج کے تسلط کی بنیاد رکھی ۔ بعد از ان اس کمپنی کے ذریعے برطانوی حکومت جنوبی ایشیا میں اپنی استعماری سرگرمیاں انجام دینے لگی ۔برطانیہ کے بعد ہالینڈ ، پرتگال اور فرانس بھی جنوبی ایشیاء کی طرف بڑھے ۔ایسٹ انڈیا کمپنی کے قیام کے اڑھائی سو سال بعد 1857 کی جنگ آزادی کے بعد ہندوستان پر برطانیہ کے مکمل تسلط اور اثر و رسوخ کی وجہ سے سرزمین ہندوستان بھی برطانیہ کا ایک حصہ شمار کی جانے لگي اور ملکۂ وکٹوریا نے ہندوستان اور برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تاج پہنا ۔اس طرح ہندوستان پر انگریزی سامراج کے سخت دور کا آغاز ہوا ۔