29 جنوری

29 جنوری 1926 ع کو پاکستان کے نوبل انعام یافتہ سائنس داں ڈاکٹر عبدالسلام جھنگ میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے جامعۂ پنجاب سے ایم ایس سی کیا اور پھر 1952 ع میں کیمبرج یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی کچھ عرصے وہ جامعہ پنجاب اور گورنمینٹ کالج لاہور میں ریاضي پڑھاتے رہے پھر وہ کیمبرج یونیورسٹی سے منسلک ہوگئے ۔انہوں نے متعدد انعامات بھی حاصل کئے ۔

ڈاکٹر عبدالسلام کا نام 1975 ع میں پہلی بار طبیعیات کے شعبے میں نوبل انعام کے لئے زير غور آیا تا ہم یہ انعام انہیں چار سال بعد 1979 ع میں ملا ۔ڈاکٹر عبدالسلام کو حکومت پاکستان نے بھی نشان امتیاز سے نوازا ۔

 

 


 

29 جنوری سنہ 1814 کو ائیڈیالیزم فلسفے کے بانیوں میں سے ایک یوہان گوتلب فیختے کا 52 سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔فیختے نہایت اعلیٰ استعداد کے مالک تھے ۔انہوں نے 18 سال کی عمر میں ہی الہیات کالج میں داخلہ لے لیا اور رفتہ رفتہ علم الہیات میں مہارت حاصل کرلی ۔

فیختے 1809 ع میں برلن یونیورسٹی کے پہلے چانسلر منتخب ہوئے اور وفات تک اس عہدے پر باقی رہے ۔اس جرمن فلسفی کی کتابوں میں سائنس میں تحقیق کی بنیاد " فطری حقوق " اور " انسان کی سرنوشت " کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

 


 

29 جنوری سنہ 1780 کو برصغیر کے پہلے اخبار کا اجرا ہوا ۔یہ اخبار ایک انگریز جیمز آگسٹس ہکّی نے کلکتے سے جاری کیا ۔اس کا نام ہکیز بنگال گزٹ یا کلکتہ جنرل ایڈور ٹائزر تھا لیکن عام طور سے بنگال گزٹ یا ہکیز گزٹ کے نام سے مشہور ہوا ۔یہ ہندوستان کا پہلا اخبار تھا ۔یہ چار صفحات پر مشتمل تھا ۔اس اخبار میں نامہ نگاروں کے خطوط اور یورپ سے آئی ہوئی خبروں کا خلاصہ چھپتا تھا ۔اس اخبار نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے عام ملازمین سے لے کر گورنر جنرل تک سبھی کو اپنے طنز کا نشانہ بنایا اور ان کی نجی زندگي کے تاریک پہلو بے نقاب کئے ۔