19 جنوری
19 جنوری 1839 ع کو فرانس کے معروف مصور پال سی زینے فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے ۔بچپن ہی میں ان کی دوستی ایمل زولا سے ہوگئی جو بعد میں فرانس کے بہت معروف مصنّف ہوئے ۔جنہوں نے سی زینے کی زندگی اور مصورّی پر گہرے اثرات مرتب کئے 1858 ع میں زولا پیرس منتقل ہوگئے مگر سی زینے سے تعلق خط و کتابت کے ذریعے برقرار رہا ۔کچھ عرصے بعد 1861 میں سی زینے بھی پیرس آگئے اور باقاعدہ مصوری سیکھنی شروع کردی۔
1895 ع میں انہیں شہرت ملنا شروع ہوئی ۔اس سال ان کی پینٹنگز کی ایک نمائش ہوئی اور دوسرے مصوروں نے بھی ان کی مصوری کی اہمیت کو سمجھناشروع کردیا۔
19 جنوری سنہ 1907 کو معروف ایرانی موسیقار امین اللہ حسین ،ترکمنستان میں ایک ایرانی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے 12 برس کی عمر میں دنیائے موسیقی میں قدم رکھا اور انقلاب روس کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جرمنی چلے گئے ۔جہاں انہوں نے طب کی تعلیم حاصل کی لیکن اس کے بعد انہوں نے موسیقی کے شعبے کودوبارہ اختیار کرلیا ۔موسیقی کے موضوع پر ان کی کتاب " روشنی کی طرف سفر " بہت مشہور ہوئی ۔
19 جنوری سنہ 1920 کو اطالوی ہدایت کار اورفلم ساز فیڈریکو فلینی پیدا ہوئے ۔وہ ان ہدایت کاروں میں سے تھے جنہوں نے سینما کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ۔فلینی نے سنہ 1938 سے فلموں کے اسکرپٹ لکھنے کا کام شروع کیا۔اس کے بعد ہدایت کاری شروع کردی ۔انہوں نے سنہ 1945 میں دوسری جنگ عظیم ختم ہونے کے بعد معاون ہدایت کار کی حیثیت سے روبرٹو دوسلینی کےساتھ مل کر روم شہر بے دفاع نامی فلم بنائی سنہ 1993 کے موسم بہار میں یعنی اپنی موت سے چھ ماہ قبل انہیں سینما کے لئے قابل قدر خدمات انجام دینے کی وجہ سے آسکر کا اعزازی ایوارڈ دیا گیا۔