29 فروری
29 فروری سنہ 1960 ع کو مراکش کے خوبصورت اور ساحلی شہر اغادیر کو ایک شدید زلزلے نے تباہ و برباد کردیا ۔اس زلزلے کے ابتدائی لمحوں میں ہی بارہ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ بعض عمارتیں دور دور جاکر گریں ۔اغادیر میں آنے والے اس زلزلے کو مراکش بلکہ شمالی افریقہ میں آنے والا شدید ترین زلزلہ جانا جاتا ہے ۔