2 فروری
2 فروری سنہ 1792 عیسوی کو آسٹریا کے بادشاہ لیوپولڈ ( leo . pold ) اور پُرُوس ( poros ) کے بادشاہ فریڈریک گیوم کے درمیان برلن کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہوئے ۔برلن معاہدہ 2 اگست 1791 ع کو پیل نیٹز میں ان دونوں یورپی سربراہوں کی ملاقات کے دوران فرانس کے انقلابیوں کے خلاف ان کی سرکوبی کے لئے انجام پایا تھا۔
2 فروری سنہ 1907 کو روس کے ممتاز کیمیا داں منڈلیف ( mandliof ) کا 73 سال کی عمر میں سن پیٹرز برگ (son piters birg )میں انتقال ہوا ۔وہ بڑے فعال ، محقق اور معلومات کا خزانہ تھے ۔منڈلیف کی اہم تحقیقات میں کرۂ ارض پر موجود کیمیائی عناصر کے جدول کی تدوین کا نام لیا جا سکتا ہے اس کتاب سے اب بھی دنیا کے اکثر کیمیاداں استفادہ کرتے ہیں ۔
2 فروری سنہ 1914 کو اردو کے مشہور ادیب شوکت تھانوی پیدا ہوئے ۔ان کا آبائی وطن تھانہ بھون ضلع مظفر نگر یو پی تھا ۔اسی نسبت سے وہ تھانوی کہلاتے تھے ۔شوکت تھانوی نے ابتدائی تعلیم بھوپال میں حاصل کی پھر وہ لکھنؤ چلے گئے ۔جہاں شاعری ، صحافت اور انشاء پردازی کا شوق پیدا ہوا ۔انہی دنوں اخبار ہمدم میں ملازم ہوئے اور سید جالب کے زير تربیت ادب اور صحافت کو مشغلہ بنایا پھر لکھنؤ کے متعدد اخبارات میں کام کیا۔
1930 ع میں ان کا افسانہ " سودیشی ریل " ماہنامہ نیرنگ خیال کے سالنامے میں شائع ہوا ۔جس نے انہیں پورے ہندوستان میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔اس کا ترجمہ ہندوستان کی تمام زبانوں کے علاوہ انگریزی میں بھی شائع ہوا ۔
سن 1938 ع میں وہ آل انڈیا ریڈیو سے بطور ڈرامہ نگار اور صداکار وابستہ ہوئے ۔انہوں نے متعدد تصانیف یادگار چھوڑیں جن میں موج تبسّم ، بحر تبسّم ، بار خاطر ، نیلوفر ، جوڑ توڑ ، خدا نخواستہ اور قاعدہ بے قاعدہ قابل ذکر ہیں ۔اس کے علاوہ مابدولت کے نام سے خود نوشت سوانح حیات بھی تحریر کی اور ادبی خاکوں کا ایک مجموعہ شیش محل بھی یادگار چھوڑا ہے ۔