19 اگست

19 اگست 1991 ع کو سوویت یونین کے بعض فوجی کمانڈروں نے گنادی یانایوف کی قیادت میں آخری سوویت حکمران میخائل گور باچوف کے خلاف بغاوت کی ۔

یہ  فوجی کمانڈر گور باچوف کی اصلاحات کا خاتمہ اور سوویت یونین کی تقسیم کو روکنا چاہتے تھے ،

بغاوت کے وقت گورباچوف بحیرۂ اسود کے شمال میں واقع جزیرہ نمائے کریمیا میں تھے .

تاہم بورس یلیسن نے جو اس وقت روسی فیڈریشن کے صدر تھے اور ان کو مغرب کی حمایت حاصل تھی ، عوام اور با اثر افراد کی حمایت اور مغرب کے وسیع پروپیگینڈوں کے ذریعے بغاوت کوناکام بنادیا ۔

اس بغاوت کی شکست سے بورس یلسن کے اقتدار کو استحکام ملا اور دسمبر 1991 ع میں سوویت یونین کے خاتمے میں بھی اس کا اہم کردار ہے.

 

 


 

19 اگست 1662 ع کو فرانس کے مشہور فلسفی ، ریاضی دان اور ادیب بلیس پاسکل نے وفات پائی۔

وہ 19 جون 1623 ع کو پیدا ہوا ۔ ابتدا ہی سے اسے عالم ہندسہ یا جیومیڑی سے لگاؤ تھا ۔ اسی لئے اس نے صرف بارہ سال کی عمر میں علم ہندسے کے قواعد معلوم کئے اور 16 برس کی عمر میں اس نے اس موضوع پر ایک اہم کتاب بھی لکھ ڈالی ۔ بلیس پاسکل نے متعدد فلسفیانہ موضوعات پرقلم اٹھایا وہ پہلا شخص ہے جس نے علم ریاضی کا فلسفہ دریافت  کیا ۔ اس کے علاوہ اس نے متعدد طنزیہ مضامین بھی تحریر کئے جن کو طنزیہ ادب کا شاہکار سمجھا جاتا ہے۔

 

 


 

19 اگست 1861 ع کو برصغیر کی جنگ آزادی کے ایک مجاہد مولانا فضل حق خیر آبادی کا انتقال ہوا ۔ وہ انگریزوں کی حکومت میں اعلی عہدے پر فائزہ تھے مگر جب انہوں نے محسوس کیا کہ انگریز پورے ہندوستان کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں تو انہوں نے انگریزوں کی مخالفت شروع کردی ۔1857 ع کی جنگ آزادی میں انہوں نے انگریزوں کے خلاف جہاد کا فتوی دیا جس پر انگریزوں نے ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا لیکن وہ روپوش ہوگئے ۔ ایک سال کے بعد ملکہ وکٹویے نے عام معافی کا اعلان کیا تو مولانا فضل حق خیرآبادی منظر عام پر آئے لیکن عام معافی کے اعلان کے با وجود انگریزوں نے انہیں گرفتار کرلیا اور بغاوت کے الزام میں مقدمہ چلاکر کالے پانی کی سزاسنائی ۔ ان کے بیٹے نے اس کے خلاف انگلستان میں اپیل کی ۔ اپیل منظور روہوئی اور مولانا کی رہائی  کاحکم صادر ہوالیکن جب ان کے بیٹے اپنے والد کو لینے کیلئے انڈومان پہنچے تو انگریزوں نے مولانا فضل حق خیر آبادی کا جنازہ ان کے حوالے کیا۔

 

 


 

19 اگست 1859 ع کو چین نےجاپان کے ساتھ جنگ میں شکست کے بعد شیمو نو سکی معاہدے کے مطابق جزیرۂ تائیوان جاپان کے حوالے کردیا مگر دوسری عالمی جنگ میں جاپان کی شکست کے بعد تائیواں چین کو واپس مل گیا ۔ اسی زمانے میں چین کی حکومت کے خلاف ماوزے تنگ   قیادت میں کمیونسٹوں کی تحریک اور خانہ جنگی میں شدت آگئی تھی . سرانجام اس جنگ میں کمیونسٹ کامیاب ہوئے جس کے بعد حکومت چین کے سربراہ چیانکائے چک اور ان کے ساتھیوں نے امریکہ کی حمایت سے جزیرہ تائیوان میں حکومت تشکیل دی ۔ امریکہ چین کے مقابلےمیں تائیوان کی حمایت کرتاہے اور چین بدستور تائیوان کے الحاق کے لئے کوشاں ہے۔