یکم اگست

یکم اگست 1960 ء کو افریقی ملک نبین نے فرانس سے اپنی آزادی کا اعلان کیا ۔ فرانسیسیوں نے 19 ویں صدی کے نصف دوئم سے نبین میں سیاسی اور اقتصادی نفوذ کا آغاز کیا اور 1892 ء میں اس آزاد و خودمختار ملک پر قبضہ کرلیا ۔ 1958 ء تک نبین پر فرانسیسی سامراج کا قبضہ رہا ۔ 1958 ء میں نبین نے پہلے خود مختاری حاصل کی اور 1960 ء میں مکمل آزادی حاصل کرلی ۔ نبین افریقہ کے مغرب میں بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع ہے ۔

 


 

 یکم اگست 1920 ء کو تحریک آزادی ہند کے ایک سرگرم رہنما بال گنگا دھر تلک کا انتقال ہوا ۔ وہ 1856 ء میں مہاراشٹر کے علاقے اتنا گری میں پیدا ہوئے ۔ 1879 ء میں قانون کی ڈگری حاصل کی اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے متعدد تعلیمی مراکز اور سماجی تنظیمیں قائم کیں ۔ 1885 ء میں انڈین نیشنل کا نگریس بنی تو اس کے رکن بنے ۔ وہ انگریزوں کو بزور ملک سے باہر نکالنے کے حامی تھے وہ ہندو مسلم اتحاد کے بھی زبر دست حامی تھے ۔

 


 

 یکم اگست 1916 ء کو بر صغیر میں ہوم رول لیگ کا قیام عمل میں آیا ۔ یہ تنظیم مشہور مصلح خاتون اینی بیسنٹ نے قا‏‏ئم کی تھی - ان کا اصلی نام نی وڈ تھا ۔ وہ لندن میں پیدا ہوئیں ۔ 1893 ء میں ہندوستان آئین اور 1916 ء میں انہوں نے بال گنگا دھر تلک کے ساتھ ملکر ہوم رول لیگ قائم کی جس کے پہلے صدر دادا بھائی نوروجی منتخب ہوئے ۔ بہت جلد ملک کے بہت سے نامور سیاستداں اس تنظیم کے رکن بن گئے ۔ اس تنظیم کا پیغام آزادی بہت تیزی سے پورے ہندوستان میں پھیل گیا ۔ 1917 ء میں اینی بیسنٹ کو نظر بند کردیا گیا جس کے خلاف زبردست تحریک چلائی گئی جس کے بعد حکومت نے انہیں رہا کردیا ۔ اینی بیسنٹ نے کامن ولیتھ اور نیوانڈیا نامی دو جرائد بھی جاری کئے تھے ۔ اکیس ستمبر 1933 ء کو ان کا انتقال ہوا ۔

 


 

 یکم اگست 1648 ء کو سوئٹزرلینڈ نے آزادی حاصل کی ۔ اس ملک نے 1618 ء سے 1648 ء تک یورپ کی تیس سالہ جنگوں کے دوران اپنی غیرجانبداری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کی جس کے سبب مذکورہ جنگوں کے خاتمے پر ہونے والے معاہدے میں سوئٹزرلینڈ کو ایک آزاد ملک تسلیم کیا گيا ۔ سوئٹزرلینڈ کا رقبہ اکتالیس ہزار دوسو ترانوے مربع کلومیٹر ہے اور یورپ کے مرکز میں واقع ہے ۔