8 اپریل
8 اپریل سنہ 1970 ع کو قدس کی غاصب حکومت کے طیاروں نے قاہرہ کے شمال میں 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع " بحر البقر " کے پرائمری اسکول پر حملہ کردیا ۔اس وحشیانہ حملے میں 46 بچے جو حصول تعلیم میں مصروف تھے ، شہید ہوگئے۔
اس غیر انسانی حملے سے دنیا بھر کے لوگوں کے جذبات بھڑک اٹھے ۔قابل ذکر ہے کہ سنہ 1970 ع کے اوائل میں صیہونی حکومت کے طیاروں نے مصر کے شمال میں واقع شہری آبادی پر تین حملے کئے ۔ان میں سے ایک حملہ 12 فروری کو ایک فیکٹری پر کیا جس کے دوران 168 مزدور شہید اور زخمی ہوگئے ۔پھر 31 مارچ سنہ 1970 کو ایک حملہ مصر کے شمال مشرق میں المنصورہ شہر پر کیا جس کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے ۔
8 اپریل سنہ 1873 ع کو دنیا کے ایک بہت بڑے مصور اور تجریدی مصوری کے موجد پیبلوپکاسو نے وفات پائی ۔وہ 25 اکتوبر سنہ 1881 ع کو جنوبی اسپین کے شہر ملاگا( malaga ) میں پیدا ہوا ۔اس کا باپ بھی ایک مصور تھا ۔اس لئے اس نے انتہائي کم عمری میں ڈرائینگز بنانی شروع کردیں جن کی پختگي اور قوت مشاہدہ غیر معمولی تھی ۔سنہ 1936 ع میں اسپین کی خانہ جنگي کا آغاز ہوا ۔اس جنگ نے پکاسو کو بے حد متاثر کیا اور اس نے گورنیکا جیسا شاہکار تخلیق کیا ۔پکاسو کی کثیر تخلیقات سے نہ صرف سیاسی مسائل بلکہ خالص آرٹ کے مسائل کے بارے میں بھی اس کی زود حسّی ظاہر ہوتی ہے ۔
8 اپریل سنہ 1962 کو فرانس کے مستشرق لوئی میسی نیئون ( masinyon ) کا انتقال ہوا ۔وہ سویڈن ، ڈنمارک ، اسپین ، ہالینڈ ، بیلجیئم اور افغانستان کی علمی اکیڈمیوں کے رکن تھے ۔انہوں نے ایران اور اسلام کے بارے میں اہم تحقیقات انجام دی ہیں ۔ان کی کتابوں میں " ابراہیم (ع) کی دعا " اور " مدینے کا مباہلہ " کو خاص اہمیت اور شہرت حاصل ہے ۔