27 اپریل

27 اپریل سنہ  1962 ع کو مولوی فضل الحق کا ڈھاکہ میں انتقال ہوا ۔وہ 26 اکتوبر سنہ 1873 ع کو ضلع باریسال کےایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے عربی اور فارسی کی تعلیم کے علاوہ سنہ 1895 ع میں قانون کی ڈگری حاصل کی اور کلکتہ سے وکالت کا آغاز کیا ۔سنہ 1912 ع سے انہوں نے اپنی سیاسی زندگي شروع کی اور اسی سال بنگال لیجسلیٹو (قانون ساز) اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد تمام انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہوتے رہے ۔مولوی فضل الحق نے 23 مارچ سنہ 1940 ع کو مسلم لیگ کے تاریخی اجلاس میں قرارداد پاکستان پیش کی ۔انہوں نے پاکستان کی مرکزی کابینہ میں وزیر داخلہ کے فرائض بھی انجام دئے ۔27 جنوری سنہ 1960 ع کو حکومت پاکستان نے انہیں ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا ۔

 


 

27 اپریل سنہ 1961 کو سیرالیون نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی ۔سنہ 1971 ع میں وہاں جمہوری حکومت قائم ہوئی ۔سیرالیون کا شمار برطانیہ کی قدیم ترین کالونیوں میں ہوتا تھا ۔اس کا رقبہ 71 ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ اورآبادی 40 لاکھ سے زائد ہے ۔جس میں مسلمانوں کی آبادی 25 فیصد ہے ۔کینیا اور لیبیا اس کے ہمسایہ ممالک ہیں ۔