26 اپریل
26 اپریل 1954 کو تاریخی جنیوا کانفرنس سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہوئی ۔جس میں 19 ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں ایشیا یورپ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے مشرق بعید کے مسائل اور واقعات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
جنیوا کانفرنس 77 روز کے بعد جزوی کامیابی حاصل کرنے کے بعد ختم ہوگئی ۔واضح رہے کہ چین کے نمائندے نے پہلی بار اس بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔
26 اپریل 1933 کو جرمنی کا جاسوسی ادارہ گشٹاپو قائم کیا گیا ۔اس دہشتناک ادارے کا بانی ہٹلر کا ایک اعلیٰ افسر اور نازی جرمنی کا مارشل ہرمن گورینگ تھا۔گشٹاپو کا مطلب سرکاری خفیہ پولیس ہے ۔اس جاسوسی ادارے کے پہلے سربراہ کا نام ویہلز تھا ۔اس ادارے کو قائم کرنے کا مقصد ان لوگوں کو گرفتار کرنا اور پھانسی دینا تھا جو کسی بھی طرح سے نازی ازم اور ہٹلر کے مخالف تھے ۔
26 اپریل 1630 کو دنیا کا پہلا اخبار جرمنی سے شائع ہوا۔لوز نامی اس اخبار نے دنیا میں ایک ایسی صنعت اور پیشے کو وجود بخشا جو اس وقت سیاست اقتصاد اور ثقافت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ اس وقت روزنامہ لوز کے صرف چند نمونے دنیا کے بڑے عجائب گھروں میں موجود ہیں ۔