24 اپریل

24 اپریل 1927 کو BCG کا ٹیکہ دریافت ہوا ۔یہ ٹیکہ فرانس کے دو ڈاکٹروں البرٹ کالمٹ اور گرن نے برسوں کی تحقیق اور مطالعے کے بعد دریافت کیا تھا۔

یہ ٹیکہ تپ دق کے مریضوں کو لگایا جاتا ہے ۔

اس ٹیکے کی دریافت کے بعد تپ دق کی بیماری پر قابو پالیا گیا اور دنیا بھر میں ہونے والے جانی نقصان میں کافی کمی آگئی ۔

 


 

24 اپریل 1916 کو آئرلینڈ کے عوام نے برطانوی حکومت سے آزادی و خود مختاری حاصل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر احتجاج شروع کیا۔یہ احتجاج  ، خود مختاری کی تحریک کی جگہ آزادی کی تحریک شین فین کے آنے کے بعد شروع ہوا اور پروٹسٹنٹ اور کیتھولک فرقوں کے درمیان شدید فرقہ وارانہ جنگیں ہوئیں شین فین تحریک جنوبی اور شمالی آئرلینڈ میں دو پارلیمانوں کی تشکیل کے برطانوی حکومت کے منصوبے کی مخالفت کررہی تھی ۔لیکن 1922 میں اس وقت کے برطانوی وزیر اعظم لائیڈ جارج اور اس تحریک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ایک آزاد ملک آئرلینڈ وجود میں آیا جسے آج جنوبی آئرلینڈ کہا جاتا ہے جبکہ شمالی آئرلینڈ نے برطانیہ سے آزادی کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھی ۔


 

24 اپریل سنہ 1905 ع کو اردو کے معروف نعت گو شاعر محسن کاکوروی نے وفات پائي ۔ان کا اصل نام محمد محسن تھا ۔وہ سنہ 1827 ع کو لکھنؤ کے قصبے کا کوری میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے دادا مولوی حسین بخش سے حاصل کی پھر انہوں نے وکالت کا امتحان بھی پاس کرلیا اور کچھ عرصہ پریکٹس بھی کرتے رہے ۔محسن کاکوروی کو شعرگوئی کا شوق بچپن سے ہی تھا۔ابتداء میں انہوں نے مولوی ہادی علی اشک سے اصلاح لی ۔ شروع شروع میں غزل بھی لکھی لیکن پھر اپنے مذاق سخن کے مطابق نعت گوئی اختیار کی اور اس میدان میں اپنی جودت طبع کے ایسے ایسے جوہر دکھائے جو اپنی نظیر آپ ہیں ۔

 


 

24 اپریل 1271 ع کو مشہور سیاح مارکوپولو نے براعظم ایشیا کا تاریخی سفر شروع کیا۔ان سے پہلے ان کے والد اور چچا نے ایشیائے صغیر کے راستے ایران اور چین کا سفر کیا تھا اس زمانے میں چین ، منگولیا، مشرقی ترکستان اور ایران چنگیز خان کے جانشینوں کے قبضے میں تھے ۔مارکوپولو کے بھائیوں کی یورپ واپسی کے بعد مارکوپولو اپنے والد کے ساتھ چین گئے انہوں نے وطن واپسی کے بعد " سفرنامۂ عجائب " لکھا ۔مارکوپولو کا ایشیا کا سفر تقریبا" بیس سال جاری رہا۔