21 اپریل
21 اپریل 1938 کو بر صغیر کے عظیم شاعر مفکر اور فلسفی علامہ اقبال نے وفات پائی ۔
وہ 1877 میں صوبۂ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ علامہ اقبال نے ایم ۔ اے کرنے کے بعد چار سال تک جرمنی اوربرطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور فلسفہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔
علامہ اقبال نے زمانۂ طالب علمی میں ہی شعر کہنے شروع کردئے تھے نالۂ یتیم ان کی پہلی نظم تھی ۔
علامہ اقبال نے یورپ سے واپسی کے بعد مسلمانوں میں اتحاد اوربیداری کی تحریک کا آغاز کیا۔انہیں ہندوستان میں اصلاح اور دینی بیداری کی تحریک کاعلمبردار اور نظریۂ پاکستان کا بانی سمجھا جاتا ہے
21 اپریل 1910 کوامریکہ کے مشہور مصنف اور نقّاد مارک ٹوئن کا 75 سال کی عمر میں انتقال ہوا ۔انہوں نے زندگی کے ابتدائی حصے میں ملاح کی حیثیت سے کام کیا پریس میں بھی نوکری کی اور ابتدائي عمر کا ایک حصہ سونے کی تلاش میں گزارا ۔اس کے بعد تصنیف و تالیف کی طرف راغب ہوئے ۔انہوں نے بچوں اور کم سن لوگوں کے لئے بہت سی کہانیاں تحریر کیں ۔
21 اپریل 829 کو برطانیہ کے پہلے بادشاہ اگبرٹ طویل جنگ کے بعد بر سر اقتدار آئے ۔
اگبرٹ کے بر سر اقتدار آنے سے قبل برطانیہ میں طوائف الملوکی تھی اور برطانیہ مختلف حصوں میں بٹا ہوا تھا ۔اگبرٹ نے جنگ کے بعد برطانیہ کی تمام ریاستوں کے بادشاہوں کو اپنا مطیع و فرمانبردار بنالیا تھا ۔