2 اپریل

2 اپریل 1805 ع کو ڈنمارک کے معروف ادیب ہینس کرسٹن اینڈرسن پیدا ہوئے جو بچوں کے لئے کہانیاں لکھنے میں مشہور ہیں ۔اینڈرسن ایک غریب موچی کے بیٹے تھے ، جنہوں نے کوپن ہیگن جاکر تھئیٹر ڈراموں میں کام کرنا شروع کیا ۔لیکن ایک عرصے کے بعد اینڈرسن کہانیاں لکھنے لگے ، 1835 ع میں ان کی پہلی کہانی " حاضر جواب " کے نام سے منظر عام پر آئی جس نے بہت شہرت حاصل کی ۔اس کے بعد 1872 ع تک انہوں نے پریوں کے موضوع پر سال میں اوسط" ایک کہانی لکھی ۔

اینڈرسن دنیا میں بچوں کی کہانیاں لکھنے والے مشہور ادیبوں میں سے ایک ہیں ۔ان کی بعض مشہور کہانیوں کے نام یہ ہیں : بطّخ کا بد شکل چوزہ " " ٹین کا بہادر سپاہی " اور " لال جوتے " ۔اینڈرسن کے یوم پیدائش کو " بچوں کی کتب کا عالمی دن " قرار دیا گيا ہے ۔

 

 


 

2 اپریل 1917 ع کو فرانس اور برطانیہ کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ بھی پہلی عالمی جنگ میں شریک ہوگیا ۔اس وقت جنگ کا تیسرا سال تھا ۔جرمن آبدوزوں کے حملوں کے نتیجے میں امریکہ کے بعض تجارتی بحری جہازوں کے غرق ہونے کے بہانے امریکہ پہلی عالمی جنگ میں شریک ہوا ۔

جنگ کے لئے امریکہ کی آمادگی کے بعد ، اس سلسلے میں حلیف ممالک کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ۔امریکی سینیٹ اور پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی اور اس وقت کے صدر امریکہ ووڈروولسن نے بھی جنگ میں شرکت کے اس معاہدے پر دستخط کئے ۔انہوں نے 6 اپریل 1917 ع کو آرڈیننس نافذ کیا کہ امریکی فوج جرمن افواج کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کریں ۔جنگ عظیم اوّل میں امریکہ کی شرکت نے ، حلیف ممالک کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

 

 


 

2 اپریل 1982 ع کو ارجنٹائن کی بحریہ نے فاکلینڈ یا مالویناس جزائر پر حملہ کرکے عسکری اہمیت کے حامل ان جزائر پر قبضہ کرلیا ۔یہ جزائر ارجنٹائن کے جنوب مشرق میں واقع ہیں اور ان کو مقامی لوگ مالویناس کا نام دیتے ہیں ۔جزائر فاکلینڈ سولہویں صدی عیسوی میں دریافت ہوئے اور 1832 ع میں ان پر برطانیہ نے قبضہ کیا ، اس کے باوجود ارجنٹائن ان کو اپنا حصہ سمجھتا رہا ۔

جزائر فاکلینڈ پر ارجنٹائنی قبضے کے کچھ عرصے کے بعد برطانوی بحریہ نے حملہ کیا اور ارجنٹائنی فوج کو شکست دے کر ان جزائر پر دوبارہ قبضہ کیا ۔

تاہم ارجنٹائن کا ان جزائر پر دعویٰ بدستور قائم ہے اور وہ ان کو حاصل کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کررہا ہے ۔

 

 


 

2 اپریل 1765 ع کو مشہور روسی شاعر و ادیب میخائیل لامانوسوف انتقال کرگئے ۔وہ 1711 ع میں پیدا ہوئے تھے ۔انہوں نے عمر کے ابتدائي سال ، غربت اور سختیوں میں گزارے ۔اس کے باوجود وہ اعلیٰٰ تعلیم کے حصول میں کامیاب ہوگئے ، اعلیٰٰ تعلیم کے حصول کے بعد لامانوسوف استاد بنے اور ساتھ ساتھ انہوں نے ادب میں بھی اعلیٰٰ مقام حاصل کیا ۔لامانوسوف نے اپنی تحقیقات کے ذریعے روس کی ادبی زبان تشکیل دی چنانچہ میخائیل لاماسونوف کو روسی ادب کے باپ کا لقب دیا گيا ۔

 

 


 

2 اپریل سنہ 1840 کو مشہور فرانسیسی ناول نگار ایمل زولا پیرس میں پیدا ہوا ۔اس کا بچپن انتہائي غربت میں بسر ہوا ۔سنہ 1862 میں اس نے کتابوں کی ایک دوکان پر ملازمت اختیار کی ۔سنہ 1864 میں ان کا پہلا ناول شائع ہوا ۔لیکن اسے شہرت نہ مل سکی ۔سنہ 1865 میں ایمل زولا نے ملازمت ترک کرکے اپنی توجہ ناول نویسی پر مرکوز کردی اور متعدد ناول اور مختصر کہانیاں لکھیں ۔وہ خود چونکہ غربت کا مزہ چکھ چکا تھا اس لئے اس کے ناولوں میں غربت کی بہت خوبصورت عکاسی ملتی ہے ۔اس کا سب سے مشہور ناول نیچرل ازم تھا جو سنہ 1888 میں شائع ہوا ۔ایمل زولا کا انتقال 29 ستمبر سنہ 1902 ع کو ہوا ۔