12 اپریل
12 اپریل سنہ 1867 ع کو جاپان کے مشہور شہنشاہ اور اصلاح پسند موٹسو ہیٹو برسر اقتدار آئے ۔وہ سنہ 1852 ع میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ایسے وقت میں اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا جب مختلف شعبوں میں جاپان کی حالت کمزور اور خراب تھی ۔اسی بنا پر موٹسوہیٹو نے تخت سلطنت پر بیٹھنے کے ایک سال بعد سماجی انقلاب کا پروگرام بنایا اور جاپان میں اصلاحات کا عمل شروع کیا ۔انہوں نے فیوڈل نظام کی بنیاد ڈالی ، دارالسلطنت کو کیوٹو سے ٹوکیو منتقل کیا اور جاپان کا نیا آئین مرتب کیا ۔جاپان کے اس نوجوان شہنشاہ نے اپنے ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے مغرب کی اقتصادی ترقی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ۔اگر چہ موٹسو ہیٹو کے دور اقتدار میں جو سنہ 1912 ع میں ختم ہو ، جاپان نے قابل ذکر ترقی کی لیکن چین اور روس کے ساتھ جنگ بھی اسی دور میں پیش آئي ۔
12 اپریل سنہ 1961 ع کو انسان نے پہلی بار خلا میں قدم رکھا ۔روس کے 27 سالہ خلاباز یوری گیگیرین نے اسی دن واسٹوک نامی خلائی جہاز کے ذریعے 89 منٹ میں زمین کے گرد چکر لگایا اور خلابازی کی دنیا میں عظیم انقلاب برپا کیا ۔وہ سنہ 1934 ع میں پیدا ہوئے ۔یوری گیگیرین ایک ماہر پائلٹ تھے اور انہوں نے اس شعبے میں اعلیٰ تعلیم مکمل کی ۔گیگیرین جب شہرت اور مقبولیت کی بلندی پر تھے تو ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔
12 اپریل سنہ 1932 ع کو اسپین میں شاہی نظام کا خاتمہ ہوا اور جمہوری حکومت قائم ہوئی ۔اسپین کے بادشاہ ایلفونس سیزدہم کے استبداد کے بعد جمہوریت پسندوں نے قیام کیا اور انہیں مستعفی ہونے پر مجبور کیا ۔البتہ جمہوری حکومت بھی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہی کیونکہ سنہ 1936 ع سے بادشاہت پسندوں نے جنرل فرینکو کی قیادت میں جمہوریت پسندوں کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا اور ڈھائی سال کے بعد انہیں کامیابی حاصل ہوگئی ۔