|
|
|
منگل, 17. جون 2008 |
علاقے میں ایران کا کردار سب کے نفع ميں ہے ۔ تہران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں رونماہونے والی تبدیلیوں میں ایران کی سرگرم اورثمربخش موجودگی علاقے کے تمام ملکوں کے لئے سودمند ہے ۔
وزارت خارجہ کےترجمان سید محمدعلی حسینی نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرجانبدار مبصرین ، اورپوری امت اسلامیہ کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ عالم اسلام اوردنیائے عرب سےمتعلق معاملات میں ایران کی اصولی حمایت اوربروقت کوشش علاقے کے عوام اورقوموں کے مفادات کوپوراکرنے میں اہم ثابت ہوتی رہي ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوحہ اجلاس میں عرب فریقوں کے سمجھوتے کوکامیاب بنانے میں ایران کی نیک نیتی اورکوشش کواس کی ایک مثال قراردیا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی طرح فلسطین اورلبنان کے سلسلے میں عالم اسلام اورعرب ملکوں کے فرائض وذمہ داریوں کے بارے میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب صیہونی حکومت نے غزہ کا شدید محاصرہ کررکھا ہے اورفلسطینی بچے بوڑھے اورخواتین صیہونی حکومت کے غیرانسانی مظالم کا شکارہيں ان فلسطینیوں کی حمایت کسی ایک خاص علاقے یا گروہ تک محدودنہیں ہوتی ۔(17 جون 2008)