|
|
|
هفته, 14. جون 2008 |
سری لنکا میں اٹھارہ افراد ہلاک
سری لنکا میں فوج اور تامل چھپہ ماروں کے درمیان لڑائی میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ہلاک شدگان میں گیارہ چھاپہ مار اور سات فوجی شامل ہیں۔
سری لنکا کی وزارت دفاع کے حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ فوج اور چھاپہ مارون کے درمیان لڑائی ملک کے شمالی علاقوں میں ہوئی۔سری لنکا کے سرکاری ذرائع نے ابھی مذکورہ ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔سری لنکا کی وزارت دفاع کے مطابق گیارہ چھاپہ ماروں کی ہلاکت کے بعد سری لنکا میں جنوری سے اب تک تقریبا" تین ہزار چار سو تامل چھاپہ مار ہلاک ہو چکے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اس دوران ڈھائی سو فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
سری لنکا کے حکام اور چھاپہ مار ایک دوسرے کے افراد کی ہلاکتوں کے بارے میں مبالغے سے کام لیتے ہیں اور اپنے افراد کی ہلاکت کم بتاتے ہیں۔ (14 جون 2008)
مغرب کے مجوزہ پیکج میں یورینیم کی افزودگی روکنےکا ذکر نہیں ہے ۔ غلام حسین الہام
اسلامی جمہوریہ ایران حکومت کے ترجمان غلام حسین الہام نے کہا ہے کہ ایران کو پیش کئے گئےمغرب کے مجوزہ پیکج میں یورینیم کی افزودگي روکنےکا ذکر نہیں ہے۔
غلام حسین الہام نے آج تہران میں اپنمی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہاکہ گروپ پانچ جمع ایک کے مجوزہ پیکج میں ، جو آج یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانہ کے ذریعے ایران کو پیش کیا گيا ، یورینیم کی افزودگي روکنے کی بات کا ذکر نہیں ہے کیونکہ ایران نے یہ بارہا کہہ دیا تھا کہ وہ یورینیم کی افزودگی روکنے کی کوئی بھی بات قبول نہیں کرےگا۔حکومت کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف پوری طرح سے واضح ہے اور یورینیم کی افزودگی روکنے کی کوئی بھی پیشگی شرط بیکار رہے گي کہا کہ آج کے مثبت عالمی ماحول میں مغرب نے بھی یورینیم کی افزودگی روکنے کے معاملے کو چھوڑ دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغرب کے مجوزہ پیکج کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اپنے نظریئے کا اعلان کرےگا کہا کہ ایران کا موقف عالمی مسائل میں غورو خوض اور مذاکرات پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ جن تجاویز میں مسلمہ حقوق کا احترام کیا جائے گا ان پر غور کیا جائے گا۔(14 جون 2008)
افغانستان میں جیل پر طالبان کا حملہ ، بیس ہلاک
افغانستان میں ایک جیل پر طالبان کے حملے میں بیس افراد ہلاک اور تقریبا" چھہ سو قیدی فرار ہو گئے ہیں۔
ریڈیو تہران کی دری سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مرکزی جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہاں جھڑپ ہوئی جس میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان میں گيارہ پولیس اہلکار اور نو قیدی شامل ہیں۔اس جھڑپ میں آٹھ پولیس والے زخمی بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں فرار ہونے والے اکثر قیدی طالبان کے افراد اور سیاسی قیدی اور ارتکاب جرائم کے سزایافتہ قیدی ہیں۔اطلاعات ہیں کہ طالبان کا ایک بڑا لیڈر عبدالقیوم بھی جیل سے فرار ہونے والوں میں شامل ہے۔طالبان کے ترجمان یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قندھار جیل سے چار سو طالبان کے فرار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ (14 جون 2008)
مغرب ایران کے ایٹمی حق کو تسلیم کرتا ہے ۔سولانا
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویرسولانانے کہا ہے کہ مغرب ، پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال کے تعلق سے ایران کے حق کو مکمل طورپر تسلیم کرتا ہے ۔
خاویر سولانا نے آج تہران میں پانج جمع ایک گروپ کے پیکج اوران ملکوں کے وزراء خارجہ کے خط کوتہران میں اسلامی جمہوریہ یران کے وزیرخارجہ منوچہرمتکی کوپیش کرنے کے بعد کہا کہ وہ ایران کی تاریخ تہذیب اورثقافت کا احترام کرتے ہيں اورہم یہ کہنا چاہتے ہيں کہ پرامن مقاصد کے لئے ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادے کوایران کے حق کوپورے طورپر تسلیم کرتے ہيں ۔سولانا نے ایران سے یہ درخواست کرتے ہوئے کہ وہ پانج جمع ایک گروپ کے پیکج کا مکمل طورپر بغورجائزہ لے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے پیش کردہ پیکج میں ہمیں مشترکہ پوائنٹ ملے ہيں جو مذاکرات کوشروع کرنے کے لئے شترکہ زمین فراہم کرسکتے ہيں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہرمتکی نےبھی سولانا کے ذریعہ پانج جمع ایک گروپ کے پیکج کودریافت کرنے کے بعد کہاکہ پانج جمع ایک گروپ کے پیکج کا جواب ایران کی طرف سے پیش کئے گئے پیکج پر پانج جمع ایک گروپ کے منطقی اورتعمیری جواب کے پیش نظر دیا جائے گا ۔منوچہرمتکی نے اس بات کاذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پیکج کا دنیا کے بہت سے ملکوں نے خیرمقدم کیا ہے کہا کہ یہ پیکج سیاسی ،سیکورٹی ، اقتصادی اورایٹمی نیزعلاقائی اوربین الاقوامی میدانوں میں وسیع ترمسائل کوشامل ہے اوراگراس کا حقیقت پسندی سے جائزہ لیاجائے تو یہ مفید وتعمیری مذاکرات کا راستہ ہموارکرسکتا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نےکہا کہ ایران کے عوام اورحکومت اپنے مسلمہ حقوق کا پورادفاع کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ یہ کہتے رہے ہيں کہ وہ مختلف میدانوں میں مذاکرات کے لئے ہروقت تیار ہیں ۔
ایران کے وزیرخارجہ اوریورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ کی ملاقات میں پانج جمع ایک گروپ کے ملکوں کے نائب وزراء خارجہ اوروزارت خارجہ کے اعلی عہدیداربھی موجود تھے ۔(14 جون 2008)
صدر گروپ قابضوں کی موجودگی کے خلاف
عراق میں صدر گروپ کے شعبہ خارجہ تعلقات کے سربراہ حسن الزرقانی نے کسی بھی سمجھوتے کے تحت اپنے ملک میں قابضوں کی موجودگی جاری رہنے کی سخت مخالفت کی ہے۔
حسن الزرقانی نے العالم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر گروپ عراق اور امریکہ کے کسی بھی طرح کے مذاکرات اور ایسے معاہدے کی مخالفت نہیں کرتا جو عراق میں قابض فوجیوں کی موجودگی کے خاتمے کی یقینی بناتا ہو لیکن ایسے ہر معاہدے کا مخالف ہے جو عراق میں قابض افواج کے باقی رہنے کا جواز فراہم کرتا ہو۔انہوں نے عراق کی حاکمیت کی خلاف ورزی کی وجہ سے سیکورٹی معاہدے کے مذاکرات معطل ہونے پر مبنی عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے حالیہ بیان کو سراہا اور کہا کہ نوری مالکی کا یہ موقف عراق کے مراجع دینی ، سیاسی پارٹیوں ، تنظیموں اور عوام کی خواہش کے عین مطابق ہے۔ (14 جون 2008)
جنگ بندی یا لا محدود مقابلے کے لئے حماس تیار
تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی یا لا محدود مقابلے کے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے .
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے جنگ بندی کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی شرائط قبول کرنے میں صیہونی حکومت کا پس و پیش فلسطینیوں پر ہونے والے روزانہ کے مظالم پر پردہ ڈالنے کا سیاسی حربہ ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحریک حماس ایسی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گي جس میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنا ، محاصرے کا خاتمہ اور گزرگاہوں کو پھر سے کھولنا شامل نہ ہو۔ابوزہری نے محاصرے کے سبب غزہ کے حالات ابتر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عربوں کو خاص طورسے مصری حکام کو چاہئے کہ رفح گزرگاہ کو کھول دیں کیونکہ غزہ پٹی سے باہر اسپتالوں میں علاج کے ضرورت مند مریضوں کی اموات میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے اور غزہ کے لوگوں کی زندگی پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔(14 جون 2008)
پاکستان نے ایک عالمی دہشت پسند کو ایران کے حوالے کر دیا
ایران کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے حکام نے عالمی سامراج اور صیہونزم سے وابستہ جنوب مشرقی ایران کے علاقوں میں سرگرم شرپسند ایک شرشسند کے بھائی عبدالحمید ریگی کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔اس ایران کے اعلی عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی فارس کو بتایا کہ مذکورہ شخص کو آج اسلام آباد ہوائی اڈے پر ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا اور پھر اس کو ایران منتقل کر دیا گيا۔ایرانی اعلی عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے جو گزشتہ سال سے کوئٹہ کی جیل میں تھا پندرہ دیگر افراد کے ساتھ جعلی دستاویزات کے ذریعے خود کو پاکستانی شہری ثابت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے اور ایرانی انٹیلیجنس اور وزارت خارجہ کی کوشش کے نتیجے میں یہ تمام افراد ایرانی حکام کے حوالے کر دئے گئے۔ایران اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سیکورٹی معاہدے کے مطابق حکومت پاکستان جنوب مشرقی ایران کے علاقوں میں سرگرم شرپسندوں کو ، جو فرار ہو گئے ہوں اور پاکستانی فورس کی تحویل میں ہوں ، ایران کے حوالے کرنے کی پابند ہے۔ عالمی سامراج اور صیہونزم سے وابستہ جنوب مشرقی ایران کے علاقوں میں سرگرم مسلح شرپسندوں نے گزشتہ جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب کو جنوب مشرقی ایران کے سرحدی شہر سراوان میں گشت لگا رہے ایرانی سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کرکے سولہ سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا ہے ۔ (14 جون 2008)
پرویزمشرف کوان کے کئے کی سزادی جانی چاہئے ۔نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اب صدر مشرف کا مواخذہ نہیں محاسبہ چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس بارہ مئی کوصدر مشرف نے اسی جگہ پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ یہ عوامی طاقت کا مظاہرہ ہے ۔آج انہیں دیکھنا چاہئے کہ یہ ہوتا ہے عوامی طاقت کا مظاہرہ۔ یہ سب لوگ سرکاری گاڑیوں ميں بھر کر یا پولیس افسران کے کہنے پر یہاں نہيں آئے ہيں ۔آج یہ سب لوگ پاکستان پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیا ر ہیں۔ صدر مشرف کو ان لوگوں کی آوازیں سنی چاہئے جو گو مشرف گو کے نعرے لگارہے ہیں انھوں نے کہا کہ جوشخص آئیين توڑتا ہے اورایک منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرتا ہے اس کوسزاملنی چاہئے اوراب عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مشرف کوان کے کئے کی سزادی جائے گی اورپارلیمنٹ عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے ۔ نوازشریف نےکہا کہ میں نے کہا تھا کہ صدر مشرف کو 18فروری کے عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے گھر چلے جانا چاہئے ،اب عوام کا فیصلہ سن لیا جاناچاہیئے۔اب یہ لوگ صدر مشرف کا محاسبہ چاہتے ہیں .
نوازشریف نے کہا کہ کیوں پاکستان میں صرف سیاستدانوں کو ہی پھانسی دی جاتی ہے جرائم کاارتکاب کرنے والے فوجی افسروں کوکیوں پھانسی نہيں دی جاتی اس موقع پرجلسہ گاہ میں موجود کچھ لوگوں نے پرویزمشرف کوپھانسی دئے جانے کے حق میں نعرے ميں لگائے ۔انھوں نے کہا کہ پرویزمشرف کومحاسبے کے بغیر فرارکرنے کا راستہ نہیں دیا جائے گا اورعوام ان کامحاسبہ چاہتے ہيں ۔
نوازشریف نے کہا کہ آمروں نے عوام کو بھوکا مار دیا ،معیشت کو تباہ کردیا،بار بار آئین توڑا، ججوں کو گھروں میں قید کیا اس سب کا اس وقت کے حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ لاپتہ افرادکامعاملہ قومی اسمبلی میں بھر پور طریقے سے اٹھایا جائے گاانہوں نے پاکستانی سرزمین میں امریکی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ امریکی فوج نے تواب فوج کے اہلکارون کوبھی جاں بحق کرنا شروع کردیا ۔(14 جون 2008)
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویرسولانا روس ، چین ، جرمنی، برطانیہ اورفرانس کے نائب وزراء خارجہ اوروزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں کے ہمراہ آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ مذاکرات کررہے ہيں ۔
خاویرسولانا اپنے اس دورہ تہران میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گروپ پانچ جمع ایک کا نیا پیکج اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کوپیش کریں گے ۔
خاویرسولانا نے تہران کے لئے روانہ ہونے سے قبل پانچ جمع ایک گروپ کے پیکج کوجامع اورسخاوتمندانہ بتایا ہے ۔
خاویرسولانا آج اپنے دورہ کے پہلے کے دن اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ منوچہرمتکی سے ملاقات کررہے ہيں ۔نیوزایجنسی ایسنا کے مطابق خاویرسولانا کل اتوار کوتہران میں جرمنی کے سفارتخانے میں ایک پریس کا نفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔خبروں کے مطابق خاویرسولانا پانچ جمع ایک گروپ کے پیکج کے ساتھ ساتھ ان ملکوں کے وزراء خارجہ کا ایک خط بھی ساتھ لائیں گے جووہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کوپیش کریں گے ۔
ادھر بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ یورپی پارلیمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے آئی اے ای اے میں واپس لایاجائے یورپی پارلیمان نے اسی طرح کہا ہے کہ اس معاملے میں ایران کے ساتھ سفارتی طریقہ کاراپنایا جائے اورایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بھی جاری رکھا جائے ۔(14 جون 2008)