بدھ, 13. فرورى 2008

حزب اللہ لبنان کے کمانڈرکی شہادت کی ذمہ دارصیہونی حکومت ہے

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کواس تنظیم کے ایک سینئرکمانڈر عماد مغنیہ کے قتل کاذمہ دارقراردیاہے ۔بیروت سے ہمارے نمائندے نےخبردی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیاہے کہ حزب اللہ لبنان کے سینئرکمانڈرعماد مغنیہ کوگذشتہ روزدمشق میں صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے شہید کیا ہے ۔حزب اللہ لبنان نے اپنے اس بیان میں کہاہے کہ صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی بیس برسوں سے زائد عرصے سے عماد مغنیہ کوشہید کرناچاہتی تھی  حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ حزب اللہ لبنان کے کمانڈروں کے خون نے ہمیشہ ہی اس تنظیم کی استقامت اوراس کے حوصلے کوبلند ہی کیاہے اوراستقامت مضبوط ہوئی ہے جس طرح سے اس سےپہلے سید عباس موسوی اورشیخ راغب حرب کی شہادت کےبعد اس تنظیم کے حوصلے اوربھی بلند ہوئے ہیں ۔

حزب اللہ لبنان کے ایک سین‏رکمانڈر عماد مغنیہ کوگذشتہ روزدمشق میں ایک کاربم دھماکے میں شہیدکردیاگیا ۔(13فروری2008)

 

 

 

 

راج ٹھاکرے کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرامیں نونرماڑسینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی طرف سے اس ریاست خاص طورپر ممبی میں مقیم شمالی ہندوستان کے باشندوں کے خلاف دئے گئے اشتعال انگیزبیانات کے بعد بھڑکے فسادات کے بعد راج ٹھاکرے کی گرفتاری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

شیوسیناسے الگ ہوئے راج ٹھاکرے کے بیان کے بعد شمالی ہندوستان کےباشندوں کے خلاف مہاراشٹرابالخصوص ممبی میں تشدد بھڑک اٹھے تھے اوربہت سے افرادکوتشددکانشانہ بنایاگیاتھا جن کاتعلق شمالی ہندوستان سے تھا ۔ریاست مہاراشٹراکی حکومت میں شامل جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری طارق انورنے ریڈیوتہران کی اردوسروس سے اپنی گفتگومیں کہاکہ راج ٹھاکرے اوران کے ديگرساتھیوں کوممبئی کے حالیہ فسادات کے ذمہ دارکے طورپرجلد ہی گرفتارکرلیاجائے گا انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اگرچہ ان کی گرفتاری اس سے پہلے عمل میں آجانی چاہئے تھی مگرکچھ حالات کودیکھتے ہوئے اب انکی گرفتاری کی تیاریاں مکمل ہو‏گئی ہيں ۔انھوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں خصوصی فورس کوبھی ممبی کوروانہ کردیاگیاہے ۔طارق انورنے کہاکہ حکومت کسی بھی کوقانون اپنے ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دے گی اورجن لوگوں نے بھی فسادات بھڑکائے ہيں ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔(13فروری2008)

 

 

 

 

فرانس اپنے مفادات کےخلاف قدم نہ اٹھائے ،متکی

اسلامی جمھوریہ ایران کےوزیرخارجہ نے حکومت فرانس کونصیحت کی ہے کہ وہ اپنے قومی مفادات کےخلاف قدم نہ اٹھائے

وزیرخارجہ منوچہرمتکی نے آج حکومتی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایران کے بارے میں فرانس کی حکومت کے روّئے کے سلسلے میں کہاکہ فرانسیسی حکام کے بیانات میں اعتدال کی حدود تک پہنچنے کاراستہ ہموارہوگیاہے اگروہ لوگ مسائل کی رعایت کرتے ہیں تواس سے وہ اپنے ملک کے مفادات کا تحفظ کرسکتے ہيں اوراسلامی جمھوریہ ایران کے مفادمیں بھی وہ قدم اٹھائیں گے ۔ایران کےوزیرخارجہ نے مختلف میدانوں میں ایران اورفرانس کے تعاون کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ سیاسی اوراقتصادی اعتبارسے دونوں ملکوں کے درمیان بےپناہ صلاحیتیں موجود ہيں جن کی بدولت یہ دونوں ممالک اچھاتعاون کرسکتے ہيں اورایران کےبارے میں فرانسیسی حکام کے حقیقت پسندانہ نظریات دوطرفہ اورعلاقائی تعاون وتعلقات میں ان کی مددکرسکتاہے .

اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کی رپورٹ کے بارےمیں جوعنقریب شائع ہونے والی ہے کہاکہ اگرایجنسی کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی تواس کی رپورٹ حقیقت پسندی پرمبنی ہوگی .

منوچہرمتکی نے لبنان کے حالات کے بارے میں کہاکہ لبنان کے سلسلے میں اسلامی جمھوریہ ایران کا موقف بالکل شفاف ہے وہ یہ اس ملک کےتمام گروہوں کوچاہئے کہ اپنے ملک کےمسائل کےبارےمیں اتفاق رائے تک پہنچیں ۔(13فروری2008)

 

 

 

 

 

 

بےنظیرقتل کے دوملزمان کااعتراف جرم

بینظیربھٹو کے قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان رفاقت اور حسنین گل نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو قتل کیس میں نامزد دونوں ملزمان رفاقت اور حسنین نے راولپنڈی میں مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے بینظیر بھٹو پر خود کش حملہ کرنے والے بلاول کو راولپنڈی میں رکھا تھا۔پولیس نے دونوں ملزمان کوسخت پہرے میں عدالت میں پیش کیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل روالپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں رہی۔

یہ عدالتی کاروئی ایک ایسے وقت ہورہی جب پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلے ہی کہدیاہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی تحقیقات پر یقین نہیں رکھتی اوربے نظیربھٹوقتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرائی جائیں

جبکہ حکومت پاکستان نے جس نےاس قتل کیس کی تحقیقات کے لئے برطانیہ کے خفیہ ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی مدد لی ہے اقوام متحدہ سے تحقیقات کےمطالبے کومستردکردیاہے .(13فروری2008)

 

 

 

پاکستان میں کامیاب میزائيلی تجربہ

پاکستان نے درمیانے فاصلے تک مارکرنےوالے بیلسٹک میزائیل حتف تین کا کامیاب تجربہ کیاہے ۔

یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی فوج کی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ نے کیا تجربے کے وقت نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرواورفوج کے سربراہ جنرل اشفاق کیانی موجود تھے ۔

یہ میزائل ایٹمی وارہیڈ اورہتھیارلے جانے کی صلاحیت رکھتاہے یہ میزائیل اسی طرح دوسونوے کیلومیٹرتک اپنے ہدف کونشانہ بناسکتاہے .(13فروری2008)

 

 

 

 

ملائیشیاکی پارلیمنٹ تحلیل

ملائشیاکے وزیرا‏عظم عبداللہ بداوی نے اس ملک کی پارلمینٹ کوتحلیل کردیاہے اورقبل ازوقت انتخابات کرانے کافیصلہ کیاہے ۔پارلیمنٹ تحلیل کرنے کااعلان ملا‏ئیشیاکے وزیراعظم نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا واضح رہے کہ عبداللہ بداوی کی حکومت کا دوردوہزارنومیں پوراہونے والاتھا تاہم انھوں نے ملک کے بادشاہ سے پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل ازوقت انتخابات کرانے کامطالبہ کیاہے ۔ سن دوہزارچارمیں عبداللہ بداوی کی جماعت نے واضح ا کثریت سے کامیابی حاصل کی تھی .(13فروری2008)

 

 

 

 

ایران کی ایٹمی سرگرمیاں این پی ٹی کے دائرے میں

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیرعلی اصغر سلطانیہ نے کہاہے کہ ان کاملک این پی ٹی کے دائرے میں رہتے ہوئے اس ایجنسی سے مکمل تعاون کرنے کوتیارہے ۔

علی اصغر سلطانیہ نے پیریس میں ایک سمینارمیں تقریرکرتے ہوئے کہاکہ ایران نے مختلف میدانوں میں سائنسی اورعلمی اعتبارے ترقی کی ہے اورایٹمی توانائی کے شعبے میں بھی اس نے کامیابی حاصل کی ہے انھوں نے کہاکہ جیساکہ ایٹمی توانا‏ئی کی عالمی ایجنسی نے بارہاتاکید کی ہے ایران کی اٹیمی سرگرمیوں میں کوئی انحراف نہيں پایا جاتاہے اورایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں اس ایجنسی کی مکمل نگرانی میں انجام پارہی  ہیں ۔

ایجنسی میں ایران کے سفیرنے کہاکہ جیساکہ اسلامی جمھوریہ ایران کے حکام نے بارہااعلان کیاہے ہم این پی ٹی کے قوانین کے تحت آئ اے ای اے کے ساتھ تعاون کرنے کوتیارہیں اوریہ تعاون جاری رکھیں گے ۔(13فروری2008)

 

 

 

ایران کا ایٹمی پروگرام وایجنسی کی رپورٹ

ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد البرادعی کی رپورٹ پیش کئے جانے کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے اس رپورٹ پر اثراندازہونے کے لئے مغرب کی ہنگامہ آرائی بھی تیزہوگئی ہے ۔محمد البرادعی کے قریبی ذرائع کے حوالے سےموصولہ خبروں میں بتایا گیاہے کہ ایجنسی نے ایران کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی نرمی دکھانے پر مبنی مغرب کے دعوں کومسترد کردیاہے ۔خبررساں ادارے رائٹرنےلکھاہے کہ البرادعی نے آئی اے ای اے کی رپورٹ کوتحریف کرنے کے سلسلے میں بعض مغربی ملکوں کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے دریں اثناء فرانس میں بعض ذرائع نے کہاہے کہ محمد البرادعی اورایجنسی کے بعض ارکان کے درمیان پائے جانےوالے اختلاف کے پیش نظر ممکن ہے کہ ان کی رپورٹ آنے میں کچھ تاخیرہوجائے اس درمیان آئی اے ای اے کے قریبی ذرائع نے اعلان کیاہے کہ ایجنسی ایران کے ایٹمی پروگراموں کے بارے میں اپنی تحقیقات اپنے آخری مرحلے تک پہنچاچکی ہے ۔

خبری ذرائع نے اسی طرح اعلان کیاہے کہ البرادعی کی رپورٹ اس حقیقت کی آئینہ دارہے کہ ایران نے ایجنسی کے تمام سوالوں کا شفاف جواب دیاہے  اوراس نے اس کے ساتھ بھرپورتعاون کیاہے  اورآئی اے ای اے کی یہ رپورٹ یہ سوال کریگی کہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی قراردایں کن بنیادوں پرپیش کی گئیں اوریہی وہ سوال ہے جس کی وجہ سے مغرب آنے والی رپورٹ کوتحریف کرنے کی کوشش میں لگ گیاہے  ۔(13فروری2008)